راولپنڈی(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات اور پیرا فورس کی مبینہ پراسرار خاموشی سے راولپنڈی ایک بار پھر
"تجاوزات سٹی” بن گیا جس سے شہر بھر میں پارکنگ کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر گیا کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی بجائے ٹریفک پولیس نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے چالان اور لفٹر سے گاڑیاں اٹھانا معمول بنا لیا شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز، رہائشی علاقوں کی دکانوں و مارکیٹوں کے ساتھ سڑکوں چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لئے جس سے نہ صرف مختلف علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا بلکہ راہ گیروں اور خریداروں بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی ناممکن ہوچکا ہے عوامی شکایات کے مطابق صادق آباد، مسلم ٹان، ڈھوک کھبہ، کمرشل مارکیٹ، ڈھوک علی اکبر، ڈھوک کالا خان، خیابان سرسید، اندرون شہر اقبال روڈ، چائنہ مارکیٹ، لیاقت روڈ، باڑہ مارکیٹ، بازار تلواڑاں، اردو بازار، بوہڑ بازار، بھابھڑہ بازار، سرکلر روڈ، صرافہ بازار، جامع مسجد روڈاور پرانا قلعہ سمیت دیگر کاروباری مراکز مارکیٹوں اور بازاروں میں گزشتہ 1 ماہ سے تجاوزات مافیا ایک بار پھر منظم ہوگیا ہے ٹھیلہ وریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں نے اندرون شہر فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے جمالیئے ہیں تاجروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے ترچھے رخ موٹر سائیکلیں کھڑی کر کے دکانوں کے باہر 8 سے 10 فٹ کا حصار قائم کر لیا جاتا اس کے آگے گاڑیاں بھی کھڑی کردی جاتی ہیں جس سے بیرونی علاقوں اور مضافات سے شہر میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں اسی طرح رہی سہی جگہوں پر بائیکیا و رکشہ سٹینڈ نے قبضے جما رکھے ہیں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے مردوں بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے اس تمام صورتحال میں میونسپل کارپوریشن میں میونسپل افسر ریگولیشن کی سیٹ گزشتہ طویل عرصے سے خالی پڑی ہے جبکہ کارپوریشن کے شعبہ تجاوزات کے عملہ نے بھی مکمل چپ سادھ رکھی ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سعید غنی سے تجاوزات کیخلاف سخت آپریشن کرنے اور ذمہ دار افسران واہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
- رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
- پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
- نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
- لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
- راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
- زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
- چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
- CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
- علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
- اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
- وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
- ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
- 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
- جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
- چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
- نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
