پنجاب پولیس نے لاہور میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم اور ہنگامی شکایات پر خواتین کی زیرقیادت فرسٹ رسپانس یونٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پائلٹ منصوبے کے تحت پولیس ہیلپ لائن 15 پر خواتین یا بچوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات خصوصی یونٹ کو منتقل کی جائیں گی، جہاں خواتین پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں گی۔
یونٹ میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، جنسی تشدد اور دیگر ہنگامی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔ لاہور پولیس کو اس منصوبے کیلئے 22 موبائل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ خصوصی ٹیمیں متاثرہ افراد تک بروقت پہنچ سکیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین اور بچوں کو فوری اور حساس پولیس معاونت فراہم کرنا ہے۔ حالیہ موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 33 موبائل یونٹس بھی شروع کیے گئے ہیں، جن میں 6 یونٹس خواتین سے متعلق معاملات کیلئے مختص ہیں۔
لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف

