لاہور ایک بار پھر دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔ IQAir کی لائیو عالمی درجہ بندی کے مطابق شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 167 ریکارڈ کیا گیا، جو “Unhealthy” کی کیٹیگری میں آتا ہے۔
پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 3 اکتوبر کی صبح لاہور کا مجموعی AQI 295 تک پہنچ گیا، جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب رہی۔ شاہدرہ میں AQI 500 اور ملتان روڈ، جی ٹی روڈ اور کاہنہ نو میں AQI 360 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں آلودگی کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں کا دھواں، صنعتی اخراج، فصلوں کی باقیات جلانا، اینٹوں کے بھٹے اور کم ہواؤں کے باعث آلودہ ذرات کا فضا میں جمع ہونا شامل ہیں۔
عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب

