سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر-ماشکیل کے علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے گورندر-ماشکیل علاقے میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی آپریشنز جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

