Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
    • پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
    • مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
    • حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
    • ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
    • ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
    • مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
    • انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
    • کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
    • شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
    • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
    • آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
    • بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
    • سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سہیل آفریدی مزاکرات کی ناکامی کے کا ذمہ دار حکومت نے سر جوڑ لیے شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ، اسلام آباد، پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، ویب ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت کے بڑوں نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر (ن) لیگ میاں نواز شریف سے تقریباً 3 گھنٹے تفصیلی ملاقات کی ، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے صدر مملکت آصف زرداری سے بھی رابطہ کیابعد ازاں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات کی، انہوں نے مذاکرات ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیا۔وفاقی وزیرخواجہ آصف نے دہشت گردی معاملے پر سہیل آفریدی کومناظرے کا چیلنج دیدیاجبکہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر راج یا ایمرجنسی کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ،جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔نواز شریف سے ملاقات ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 2 سے 3 گھنٹے جاری رہی۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خیبرپختونخوا کی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی، جس میں وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے ہونے والے مذاکرات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آئندہ کے ممکنہ اقدامات زیر غور آئے، امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ یقینی بنانے کیلئے مختلف آپشنز اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، وزیر اعظم نے محسن نقوی سے ان کے ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے خلوص نیت سے مذاکرات کئے، بہت اچھا معاہدہ تیار ہوا مگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات سبوتاژ کر دیئے، ہم کسی بھی صورت میں 9مئی جیسا سانحہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے ، اس دفعہ ہم اسلام آباد پر بار بار دھاوا بولنے والا معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے، ہر حال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بحال کروائیں گے اور اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف اور صرف سہیل آفریدی ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے انہیں کہا کہ اگر فیصلے سہیل آفریدی نے کرنے تھے تو وہ خود مذاکرات میں آ جاتے، سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ کے پی حکومت مذاکرات کو ویٹو کردے گی تو ہم مذاکرات ہی نہ کرتے۔جب آپ غیر سنجیدہ اور نا سمجھ لوگ اس قسم کی سیٹوں پر بٹھاتے ہیں تو اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔انہوںنے کہا وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات ہوئی،صدر پاکستان اور وزیراعظم دونوں تمام معاملات سے بخوبی واقف ہیں، دونوں کو تمام معاملات پر بریفنگ دی ہے۔محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر بلیک میلنگ کے الزام سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ بلیک میل کرنا چھوٹی بات ہے، وہ(سہیل آفریدی)اپنے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، اگر وہ عوامی نمائندے ہیں اور ان کے صوبے میں جنگ ہورہی ہے تو ان کو ذمہ داری لینی چاہیے، اگر ذمہ داری نہیں لیتے تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں۔ اب جو بھی صورتحال ہوگی وہ صدر اور وزیراعظم مل کر فیصلہ کریں گے۔ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، وہ صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے ہامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا ریکارڈ اس کے گواہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت شہری شہدا کے گھروں میں فاتحہ خوانی کے لیے جانے سے بھی انکاری ہے، وفاق سے اقتدار جانے کے بعد صوبے کے ہر وزیراعلی نے وفاق پر حملہ کیا، 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت سرکاری مال لوٹنے کے ساتھ دہشت گردوں کو بھتے کی صورت میں حصہ دیتی ہے، آپ دہشت گردوں کے پارٹنر ہیں، خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون میں آپ کے ہاتھ بھی رنگے ہیں، قوم اور خدا آپ سے حساب لے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد وطن کی وحدت اور وفاق کی علامت ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی شناخت ہے، ہمارے شہدا اپنے مقدس خون سے اس کی آبیاری کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام اور بہادر افواج اندرونی و بیرونی دشمنوں سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ان شا اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی مختصر دورے پر پشاور گئے جہاں انہوں نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر بات کی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس موجود تھے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے حوالے سے گورنر ہاس کی جانب سے بیان جاری کیا جائے گا۔ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی قیادت کو دہشت گردی کے خلاف ریاست کی مدد نہ کرنے پر خبردار کردیا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے، نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہو چکا ہے، اسلام آباد 10 دن سے بند پڑا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اب پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالے، سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھے۔ادھر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنا ہی نہیں چاہتے جبکہ این ایف سی میں انسداد دہشت گردی کی مد میں 700ارب سے زائد رقم مل چکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا وطیرہ ہے کہ بات چیت کے لیے آتے ضرور ہیں مگر دوہرے معیار اور منافقت کو ترک کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، تحریک انصاف اپنی دوغلی پالیسیوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان کی پالیسی دہشت گردی کو فروغ دینا ہے، یہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ صوبے میں دہشت گردی کو کیسے پھیلایا جا سکتا ہے۔دریں اثناء نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مرکز کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے طے شدہ ڈرافٹ پر دستخط سے انکار کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر وفاقی قیادت، مذاکرات میں شامل ہو مگر خیبر پختونخوا کے وزیراعلی یا کابینہ کا کوئی نمائندہ مذاکرات میں نہیں آیا، اگر خیبر پختونخوا حکومت کے پاس کوئی قابل عمل ڈرافٹ تھا تو اسے خود مذاکرات میں آکر پیش کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل تبدیلیوں کے باوجود ہماری تمام ٹیموں نے مذاکرات پر توجہ برقرار رکھی، اتوار کی صبح ہونے سے پہلے تک ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے اور دروازے کھلے رکھے، ہم اس وقت تک انتظار کرتے رہے جب تک دوسری جانب سے مذاکرات میں واپس آنا بند نہیں کردیا گیا، قومی اسمبلی میں دن رات مذاکرات کی کوریج کرنے والے تمام صحافیوں کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔
    سر جوڑ لئے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں

      پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

      ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.