واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران تباہ حال ہوچکا ، اور اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے،وہ اپنے لئے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے جبکہ امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے، ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔اس کے علاوہ ایران نے امارات کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع مشکل راستے یا آسان راستے سے حل ہو سکتا ہے، ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران تباہ حال ہو چکا ہے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب سوال یہ ہے یہ معاملہ با آسانی طے پائے یا مشکل سے طے پائے لیکن ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ہم تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اقدامات اور کارروائیوں کے نتیجے میں ایران شدید کمزور ہو چکا ہے اور اس نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تقریبا تمام منصوبے ترک کر دئیے ہیں۔دوسری جانب برطانوی خبررساںادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران زیادہ سخت جوابی کارروائی کی تیاری کررہا ہے، جس پر ایرانی حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکا نے بڑے پیمانے پرحملے کیے تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔دریں اثناء امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں نہیں بلکہ ہمارے کنٹرول میں ہے۔ صدر ٹرمپ تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی معاشی ناکہ بندی بدستور سخت اور موثر ہے۔ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو درست فیصلہ کرنا اور اپنا راستہ تبدیل کرنا ہوگا۔امریکی وزیرِ جنگ نے زور دے کر کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی ماضی کی جنگوں جیسی نہیں اور یہ لامتناہی طور پر جاری نہیں رہے گی۔ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے حال ہی میں ثالثوں کے ذریعے ایران کو کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں طے کردہ سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی تجاویز کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ وقت ضائع کرنے اور یک طرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی بنیاد پر ہماری سات شرائط پوری نہیں کی جاتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔دریں اثناء ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفی ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے خوف کے باعث خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے 500 کلومیٹر سے زیادہ دور چلی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل مصطفی ایزدی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے پانیوں سے 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر اپنی پوزیشنیں قائم کرلی ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر واشنگٹن کی افواج مزید پیچھے ہٹ سکتی ہیں ۔ قبل ازیںایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب پر سکیورٹی کے لیے انحصار کرنے والے ممالک بالآخر اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی میں مشکلات اور بے یقینی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات میں گریٹر تنب، لیزر تنب اور ابوموسیٰ جزائر پر ایران کے دعوے کو دہرایا اور کہا کہ یہ جزائر ایران کے تھے اور ایران کے ہی رہیں گے۔ایرانی رہنما کے مشیر نے امارات پر اس حوالے سے بھی تنقید کی کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ دورہ ابوظبی کے تقریبا ایک ہفتے بعد امارات عرب حقوق اور اسلامی یکجہتی کی بات کر رہا ہے۔ولایتی نے اس طرزِ عمل کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی، جس کی تصدیق اماراتی سرکاری میڈیا نے بھی کی۔ولایتی نے مزید کہا کہ خطے کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمد شدہ سکیورٹی کی ایک مدت ہوتی ہے اور ہمسایہ ملک موجود رہتا ہے جبکہ باہر سے آنے والا مہمان چلا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔تہران میں غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہو گا کرے گا، جنگ کے خاتمے کے لئے سفارت کاری کا راستہ اب بھی کھلا ہوا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکا معقولیت اور دانشمندی کا راستہ اختیار کرے گا، امریکا کی نئی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں یا پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہیں، امریکا فوجی اور سفارتی دونوں محاذوں پر ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط غیرقانونی جنگ کا خاتمہ شفاف و منصفانہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے، امریکا شرائط مان لے اور بحری ناکہ بندی ختم کر دے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی7 شرائط میں آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے، یورپی ممالک سے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں حصہ لینے پر وضاحت کے منتظر ہیں۔
ٹرمپ
بریکنگ نیوز
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
- انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
- کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
- شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
- آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
- بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
- سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
