Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
    • پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
    • مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
    • حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
    • ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
    • ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
    • مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
    • انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
    • کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
    • شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
    • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
    • آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
    • بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
    • سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں سڑکوں کے 5 منصوبے نجی شعبے کے سپرد حکومت کو 22 ارب کا ریونیو ملے گا مریم نواز نے افتتاح کر دیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے نئے باب کا آغازہوگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت روڈزکے 5 پراجیکٹس کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منتقل ہونے والے روڈ پراجیکٹس کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پنجاب کی پانچ سڑکوں کا انتظام و انصرام نجی شعبے کے سپردکردیاگیا۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت منصوبوں کی منتقلی سے حکومت پنجاب کو 22 ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔ مریدکے نارووال 80 کلومیٹر روڈ، شکرگڑھ نارووال 33 کلومیٹر روڈ اورفیصل آباد رنگ روڈ 97 کلومیٹر طویل پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں شامل ہیں ۔فیصل آباد ساہیانوالہ 52 کلومیٹر اور فیصل آباد سمندری رجانہ 56 کلومیٹر روڈز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں شامل ہیں ۔پی پی پی موڈ پر منتقل ہونے والے روڈز پرجدید ترین الیکٹرانک ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے ،پرائیویٹ کنٹریکٹر سات سال کے لیے روڈز پراین ایچ اے سے منسلک ٹول کلیکشن کرے گا۔ پرائیویٹ کمپنی ہی متعلقہ روڈ کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کی ذمہ دار ہوگی۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت ہاسٹل،ہسپتال،پارک، سپورٹس گراؤنڈ، ویسٹ ٹو انرجی کے پراجیکٹ بھی پائپ لائن میں ہیں ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس میں انڈسٹریل زون میں زہریلا پانی فلٹر کرنے والے افلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (Effluent Treatment Plant)بھی شامل ہیں ۔پارکنگ پلازہ، ٹورازم،واٹر سپلائی اورری سائیکلنگ پراجیکٹس بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے موڈ میں شامل ہیں ۔زرافہ کیفے، ٹورازم اور فوڈ سٹریٹ کے منصوبے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پی پی پی موڈ پر مکمل کیے جائیں گے ۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت منصوبوں کی پراسیسنگ کا دورانیہ دو سال سے کم کرکے چھ ماہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں مزید چار روڈز پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پی پی پی موڈ پر منتقل کیے جائیں گے ۔بہاولپور یزمان 42 کلومیٹر طویل روڈ اور یزمان احمد پور شرقیہ 43 کلومیٹر روڈ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پی پی پی موڈ پر منتقل کیے جائیں گے ۔رائیونڈ چھانگا مانگا 28 کلومیٹر طویل روڈ اور گجومتہ قصور 26 کلومیٹر روڈ بھی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پی پی پی موڈ پر منتقل کیے جائیں گے ۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چکوال اور قصور میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کے پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے ۔لاہور میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ٹائم ٹریول پارک بنائے گا۔پہلی مرتبہ مویشیوں کے منہ کھر کی بیماری کے لئے ایف ایم ڈی ویکسین پروٹیکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔بادامی باغ لاری اڈہ میں پارکنگ پلازہ اور ملٹی ماڈل کمرشل فسیلٹی قائم کی جائے گی۔ساہوکا پتن دریائے ستلج پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پل بنایا جائے گا۔پنجاب کی سبزی او ر فروٹ منڈیوں میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے لئے بلیک سولجر فلائی لاروی پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 100 سپورٹس گراؤنڈ اور دیگر سہولتوں کی مینجمنٹ کی جائے گی۔ فیصل آباد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ماڈرن ٹرک ٹرمینل بنا یا جائے گا۔پنجاب یونیورسٹی اور دیگر 28سرکاری یونیورسٹیوں میں گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل بنائے جائیں گے ۔3میڈیکل کالجز میں ہاسٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنیں گے ۔صوبہ بھر میں ورکنگ وویمن کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 14ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں نرسنگ ہاسٹل بنایا جائے گا۔فریدیہ پارک ساہیوال کا آپریشن اور ڈویلپمنٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کی جائے گی۔کمشنر کی سربراہی میں ڈویژنل پی پی پی ورکنگ پارٹی کے ذریعے 500 ملین روپے کے پراجیکٹ منظور اور عملدرآمد کیا جا سکتا ہے ۔ سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل،سیکرٹری مواصلات راجہ جہانگیر انور، سی ای اوپی پی پی اتھارٹی ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ٹیم کو شاباش دی۔صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور سیکرٹری مواصلات راجہ جہانگیر انور نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہادر اور سربکف سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم

      اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

      چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.