فیصل آباد(بیورورپورٹ)زہریلا دودھ پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی، تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقے نواں پنڈ چک نمبر 255 آر بی میں ممکنہ زہریلا دودھ پینے سے چھ افراد متاثر ہو گئے، لواحقین کے مطابق دودھ پیا جس میںپ چھپکلی گری ہوئی تھی۔دودھ پینے کے بعد خاندان کے 6 افراد 44 سالہ رمضان، 65 سالہ الماس بی بی، 26 سالہ نوید، 32 سالہ ادریس, 05 سالہ حرم فاطمہ اور 40 سالہ شاہدہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ تمام متاثرہ افراد کو آر ایچ سی ڈجکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
