فیصل آباد(بیورورپورٹ)اوباش ملزمان نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ محلہ کرامت آباد کے رہائشی گلفام کی بیوی کائنات بی بی خاوند سے ناراض ہو کر گھر سے نکلی تھی جس رکشہ ڈرائیور عمیر عرف میری اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر واقع مکان میں لے گیا جہاں پر ملزم عمیر عرف میری، سلمان اور سائیں نے مبینہ طور پر اسے ڈرا دھمکا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
