کراچی(این این آئی)گوگل نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میسجزمیں نیا لانگ پریس مینو
متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد پیغامات میں دستیاب مختلف آپشنز تک رسائی کو مزید آسان اور تیز بنانا ہے۔نئی اپڈیٹ کے تحت صارف جب کسی پیغام کو دیر تک دبائے گا تو ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور اور انفو سمیت اہم آپشنز ایک ہی مینو میں ظاہر ہوں گے۔ تصاویر کے لیے ری مکس اور سیو جیسے آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔نیا مینو لائٹ اور ڈارک موڈ کے ساتھ ساتھ لینڈ اسکیپ اسکرین میں بھی بہتر انداز میں کام کرے گا، جس سے مختلف حالات میں صارفین کے لیے پیغامات کا انتظام مزید آسان ہوجائے گا۔اپڈیٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اب صارف کو پورا پیغام کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ پیغام کے کسی مخصوص حصے کو منتخب کرکے کاپی کرسکے گا۔ منتخب متن کے لیے الگ مینو ظاہر ہوگا، جس میں کاپی، ترجمہ اور سلیکٹ آل جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے۔
