Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پولیس چوکی میں مبینہ فائرنگ، ٹک ٹاکر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ
    • لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
    • حسن ابدال: دو افراد گلے کاٹ کر قتل، لاشیں سڑک کنارے سے برآمد
    • پاک فوج ملکی دفاع اور استحکام کی مضبوط علامت ہے، عمر مغل
    • جاپان پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان
    • جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
    • الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے خصوصی اجلاس
    • سیکرٹری جنرل یو بی جی کا وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ایک دن میں 65 ارب ڈالر کا اضافہ، ایلون مسک نے کھرب پتی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا
    • نیویارک میں خسرے کے بڑھتے کیسز پر ہنگامی حالت نافذ
    • ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
    • ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
    • نیاز اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے حوالے معاہدہ 20 سال کے لیے ہوگا
    • معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کا مؤقف، یوکرین اور ڈیموکریٹس پر الزام
    • نشتر زون غیر قانونی تعمیرات کروا کر سرکاری خزانے کو 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے والا کلرک بحال
    • سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا
    • چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے
    • ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ
    • غیر قانونی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاںتیز ‘2ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی انتخابات کی آمد’میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیاں تیز

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن ( فضل خالق) امریکہ میں 3 نومبر2026 ء کو ہونے والے عام انتخابات میں تقریبا ایک ماہ باقی رہ جانے کے ساتھ ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ روایتی طور پر ڈیموکریٹک جھکا رکھنے والی ریاست میری لینڈ میں بھی انتخابی ماحول نمایاں ہوتا جارہا ہے جہاں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں میں آئندہ انتخابات اور دونوں بڑی جماعتوں کی حکمتِ عملی پر گفتگو جاری ہے۔ اسی تناظر میں میری لینڈ کی معروف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات کے درمیان ایک اہم نشست ہوئی، جس میں سابق سٹیٹ سینیٹ امیدوار الیاس چوہان، معروف کاروباری شخصیت رئوف خان اور مذہبی، سماجی و کاروباری حلقوں کی نمایاں شخصیت حافظ حبیب اللہ نے شرکت کی۔ نشست کے دوران امریکہ کے موجودہ سیاسی منظرنامے، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں کی انتخابی حکمتِ عملی، ووٹرز تک رسائی، کمیونٹی کی سیاسی شمولیت اور انتخابات پر اثرانداز ہونے والے اہم قومی و مقامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر بھی گفتگو کی کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کس نوعیت کی انتخابی حکمتِ عملی اختیار کر رہی ہیں اور میری لینڈ سمیت مختلف ریاستوں میں مقامی کمیونٹیز کا کردار کس طرح اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ خصوصی گفتگو میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی سیاسی شرکت بھی زیرِ بحث آئی۔ شرکا نے کمیونٹی کے افراد کی انتخابی عمل میں شرکت، مقامی اور ریاستی سطح پر سیاسی رابطوں اور اپنے شہری و جمہوری حقوق کے استعمال کی اہمیت سے متعلق مختلف پہلوئوں پر اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر صحافی فضل خالق نے الیاس چوہان، رئوف خان اور حافظ حبیب اللہ سے خصوصی انٹرویوز کیے، جن میں ان سے موجودہ انتخابی ماحول، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں، ووٹرز کے رجحانات اور انتخابات کے تناظر میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ امریکی انتخابات قریب آنے کے ساتھ میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے جبکہ دونوں بڑی جماعتیں مختلف طبقات اور کمیونٹیز تک رسائی کے لیے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پولیس چوکی میں مبینہ فائرنگ، ٹک ٹاکر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

      لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم

      حسن ابدال: دو افراد گلے کاٹ کر قتل، لاشیں سڑک کنارے سے برآمد

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.