فیصل آباد (این این آئی) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ مقدس شخصیات کی توہین ناقابل برداشت
ہے۔ فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ ہیٹ میٹریل کی اشاعت و ترویج کی روک تھام کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں اور علماء بورڈ پنجاب کو موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مختلف ذرائع سے فرقہ وارانہ مواد اور متنازعہ لٹریچر عام ہونے کی شکایات موجود ہیںجبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایسا مواد گردش کر رہا ہے جو مذہبی اشتعال اور باہمی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ پیغام پاکستان کی کوششوں کو دانستہ طور پر سپوتاز کیا جارہا ہے۔ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورے کرتے ہوئے متنازع مواد کے خلاف قانون کے مطابق روک تھام اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔ اگر کوئی بھی فرد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحابہ و اہل بیت و اسلاف کے خلاف نفرت انگیز مواد شائع، تقسیم یا سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام، اہل بیت ہمارے ایمان اور عقیدے کا اہم حصہ ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ایسے معاملات میں کارروائی قانون اور ریاستی اداروں کے مقررہ طریقہ ء کار کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے تمام مکاتب فکر کے علمائ، مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی احترام، باہمی برداشت اور ملکی قوانین کی پاسداری کو فروغ دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ علماء بورڈ پنجاب کو فعال اور مزید بہتر بنایا جائے اور اس میںتمام مکاتب کی مستند اور معتبر شخصیات کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
- برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
- تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
- افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
- معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
- ڈوہمن کمسن بچی زیادتی کیس میں ملزم کو سزا سنانا اہم عدالتی فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
