لاہور(خبریں ڈیجیٹل) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا تنگارا کے علاقے جنوب مغربی سمبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انڈونیشیا کی موسمیاتی ، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی (BMKG) کے مطابق زلزلہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 55 منٹ پر آیا۔زلزلے کا مرکز سمندر میں کوڈی کے جنوب مغرب سے تقریبا 59 کلومیٹر دور اور 30 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ کوڈی کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کیے گئے اور کئی افراد خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔
