کراچی (این این آئی) آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز فورم کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بِلوانی نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے برآمدات اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد کنندگان اور حکومت کے درمیان باقاعدہ مشاورتی اجلاس صنعتی مسائل کے حل اور پاکستان کی برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں جاوید بِلوانی نے کہا کہ یکم اکتوبر 2026 کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں وزیرِ اعظم کے خطاب کے دوران بعض مخصوص برآمدی شعبوں کی مطلوبہ کارکردگی کا ذکر کیا گیا، تاہم بعض حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ پوری برآمدی صنعت برآمدات بڑھانے میں ناکام رہی ہے، جو حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ہمیشہ برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی کو ترجیح دی ہے اور برآمدی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کو فروغ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدی کارکردگی گزشتہ برسوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ مالی سال 2015-16 میں قومی برآمدات 20.787 ارب امریکی ڈالر تھیں جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 30.139 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو تقریبا 45 فیصد اضافہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
- برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
- تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
- افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
- معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
- ڈوہمن کمسن بچی زیادتی کیس میں ملزم کو سزا سنانا اہم عدالتی فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
