کراچی(این این آئی) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 150 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔سونے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 66 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 588 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے سے 5 ہزار 648 روپے ہوگئی۔
