کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ملک
بھراساتذہ قوم کے معمار’ سماج کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں:مراد علی شاہ کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور سماج کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کو علم، شعور اور اخلاقی اقدار سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی محنت اور خدمات کے بغیر تعلیم کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے مقام و مرتبے کو مزید بلند کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، باشعور اور ترقی یافتہ سماج کی بنیاد معیاری تعلیم اور بہترین اساتذہ ہیں۔ سندھ حکومت تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی یوم اساتذہ ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ اساتذہ کو ان کا جائز مقام اور احترام دیا جائے۔ انہوں نے سندھ سمیت ملک بھر کے تمام اساتذہ کو عالمی یوم اساتذہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔
