Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
    • 5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری
    • برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا
    • اے این ایف’تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش آج سے لاہور میں شروع ہوگی
    • پنجاب میں لینڈ معافیا کا راج سہانے سپنے دکھا کر شہری کنگال متاثرین داد رسی کے لیے خوار
    • ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہاوس جاب میں بھی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
    • شیخوپورہ:زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
    • گجرپورہ، مزنگ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے4منشیات فروشوںکو گرفتارکرلیا
    • منشیات ڈیلر انمول پنکی کے گرد گھیرا ایک بار پھر تنگ، فرد جرم عائد
    • غیرملکی خاتون زیادتی کیس’ سہولت کارہ ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع
    • کیپسٹی پے منٹس کا بوجھ پیداواری لاگت سے بھی بڑھ گیا
    • ڈی جی ایف آئی اے سے زیرالتوا درخواست کی رپورٹ 22 اکتوبر تک طلب
    • فرانس، طلبہ احتجاج کے باعث 500سکول بند کرنے کا اعلان
    • لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
    • کوڑا ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئیں
    • جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
    • پیرمحل: 13سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • نظربند پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
    • لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے الگ الگ واقعات اورٹریفک حادثے کے دوران4افراد جاں بحق ہوگئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولینڈ سے تعلقات مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پولینڈ کے وزیر، کونسل آف منسٹرز کے رکن
    اور کوآرڈی نیٹر برائے خصوصی خدمات ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، کاروباری روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کو طویل المدتی، مضبوط اور کثیر الجہتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ روابط کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلی سطحی قیادت کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثناء وزیرِاعظم نے لائیو اسٹاک کی برآمدات میں اضافے کے لیے درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہاسز میں نشوونما کرکے برآمد کرنے، لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے اس میں نجی ماہرین کے ذریعے اصلاحات کی تیاری و نفاذ کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک کے شعبے کی جاری اصلاحات پر اعلی سطح جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مویشیوں کی برآمد کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز کا قیام عمل میں لایا جائے، ان خصوصی فارم ہاؤسز میں اعلی نسل کے زیادہ پیداوار کے حامل مویشیوں کو درآمد کرکے انکی برآمدات کیلئے نشونما کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ان خصوصی فارم ہاؤسز میں مویشیوں کی درآمد کو ڈیوٹی فری کیا جائے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ فارمز میں نشوونما کردہ مویشی برآمد کئے جائیں، مویشیوں کی ٹیگنگ کا جدید نظام متعارف کروایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ لائیو اسٹاک شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسکی کارپوریٹ طرز پر تنظیمِ نو کی جائے، اس مقصد کیلئے شعبے میں نجی ماہرین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے، ملکی زرعی شعبے کا 60 فیصد سے زائد لائیو اسٹاک پر مبنی ہے، شعبے میں برآمدات کی بھرپور استعداد موجود ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک سے منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کیلئے مقررہ اہداف کے ساتھ لائحہ عمل آئندہ دو ہفتے میں مرتب کرکے پیش کیا جائے، ملک بھر میں قائم ذبیحہ خانوں کی بین لاقوامی سرٹیفیکیشن یقینی بنائی جائے، ذبیحہ خانوں کے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے، گوشت اور لائیو اسٹاک کی برآمدی صنعت کی مزید ترقی کیلئے پوری ویلیو چین کی بہتری پر کام کیا جائے۔ انہوں نے گوشت، لائیو اسٹاک اور اس سے منسلک برآمدات کے اہداف متعین کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو لائیو اسٹاک شعبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شعبے کی ترقی و برآمدات میں اضافے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں پاکستان کے لائیو اسٹاک شعبے کی مجموعی استعداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں تقریبا 245 ملین مویشی موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریبا 5.5 کھرب روپے بنتی ہے، لائیو اسٹاک شعبہ قومی معیشت میں 14.97 فیصد اور زرعی معیشت میں 63.6 فیصد حصہ رکھتا ہے، جبکہ سالانہ تقریبا 74.69 ملین ٹن دودھ اور 6.31 ملین ٹن گوشت پیدا ہوتا ہے، ملک کے تقریبا 80 لاکھ دیہی خاندان لائیو اسٹاک سے وابستہ ہیں، تاہم چھوٹے پیمانے پر مویشی پالنے کا رجحان اور بکھری ہوئی سپلائی چین برآمدی استعداد سے بھرپور استفادے میں رکاوٹ ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کے گوشت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ مالی سال 2025-26 میں گوشت کی برآمدات تقریبا 530 ملین ڈالر رہیں، جبکہ موجودہ برآمدات کا بڑا حصہ خلیجی ممالک کو جاتا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور قطر شامل ہیں، ملائیشیا، سعودی عرب، چین اور دیگر ممالک نئی اور توسیعی منڈیوں کے طور پر نمایاں امکانات رکھتے ہیں۔اجلاس میں لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں قومی پروگرام برائے حیوانی بیماریوں کی نگرانی، ان سے تحفظ اور جانوروں کی ٹریس ایبلٹی، منہ کھر کی بیماری سے پاک زونز اور کمپارٹمنٹس کا قیام، ویکسینیشن و بیماریوں کی ڈیجیٹل نگرانی، ایکسپورٹ گریڈ فارمز اور بین الاقوامی صحت و حلال سرٹیفکیشن کا نظام شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت فیڈ لاٹ فارمنگ، کولڈ چین، ڈی-بوننگ، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور برآمدی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر بھی توجہ دے رہی ہے، جبکہ 2028 تک گوشت کی برآمدات میں مزید اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم

      5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری

      برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.