راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلا ف کارروائیاں، 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ اور نصیرآباد کے علاقوں میں کی گئیں، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
