راولپنڈی(سٹی رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، اشتہاری سال 2009 سے پولیس کو مطلوب تھا، واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، اشتہاری کے چار ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
