Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر20ہزارنقدی، موبائل چھین لیا
    • ANFکا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،11ملزمان گرفتار
    • تین مختلف کارروائیاں، دو لیڈی سمیت تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
    • نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا
    • چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات مکمل، راجہ محمد اقبال صدرمنتخب
    • میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا،دھمکیاں دیتا،ملیحہ سحر کی درخواست پر مقدمہ درج
    • دو منشیات سپلائرز کو مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید ، 1 لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزائیں
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنیوالا شخص گرفتار
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد
    • سدرہ عرب قتل کیس، 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ
    • 10 سالہ طالبعلم کا قتل کیس،ہائی کورٹ کا 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے: بیرسٹر دانیال

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )وفاقی پارلیمانی
    سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی معاملات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتی رہی ہے۔پیر کو وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مکمل خلوص کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی حتی الامکان کوشش کی۔ مذاکراتی عمل میں پی ٹی آئی قیادت کے متعدد نمائندے بھی شریک رہے، تاہم پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہے اور سیاسی اختلافات کو جمہوری انداز میں بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مذاکرات کے حوالے سے واضح قیادت کا فقدان رہا جبکہ حکومت نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نفرت و تفریق کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت قومی مفاد میں سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے تمام فریقین سے مشاورت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال کے دوران صوبے میں گورننس، عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کی صورتحال پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم رہا جبکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور میں مطلوبہ بہتری نہیں لائی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے دو ہزار سے زائد واقعات ہوئے جبکہ 72 سے زائد اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس لیے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت سیاسی اختلافات کے باوجود تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار

      وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا

      نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا

      تازہ ترین

      پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی

      فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.