تلہ گنگ (نمائندہ خبریں) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے۔ آئیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈان جاری ہے۔رورل سب ڈویژن تلہ گنگ کی ٹاسک فورس ٹیم نے انچارج ٹاسک فورس محمد زبیر کی سربراہی میں خاور عثمان، ایاز ملک اور ضمیر حیدر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ٹاسک فورس نے ڈھوک لہڑ جھاٹلہ، ڈھوک صدرکی تھوہا محرم خان، ہواپورہ تھوہا محرم خان اور کٹہڑوالی تھوہا محرم خان میں کارروائی کرتے ہوئے 4 عدد ڈائریکٹ کنکشن (کنڈا) پکڑ لیے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے اور بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے گئے ہیں۔آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔
