پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے5 اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او ضیاالدین احمد کے مطابق ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان شہر اور گردونواح میں’ ڈی پی او ڈی آئی خان ضیا الدین احمد کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے دو اہلکار ایف بی آر کے مستقل ملازمین اور دو کنٹریکٹ پر تھے۔ دوسری جانب بنوں روڈ پر ٹریفک پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا، ٹریفک پولیس موبائل پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
