Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
    • فتح 4′ کروز میزائل کامیاب تجربہ فیلڈ مارشل کا اظہار اطمینان
    • ایران سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوں ٹرمپ امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحہرہ احمر میں پر اسرار طور پر لا پتہ
    • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
    • محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
    • پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
    • جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
    • مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
    • ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
    • سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
    • بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
    • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
    • نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
    • معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
    • گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
    • بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
    • سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
    • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
    • ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
    • شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا م آباد(نیوز ایجنسیاں)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے
    پر رضامند ہوگیا تاہم یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسکیم میں مزید صارف نہ بڑھائیں جائیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن نے ایم ای ایف پی کی تیاری پرکام شروع کر دیا۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ وزارت پٹرولیم اور پاور ڈویژن کے مذاکرات میں فنڈ نے صوبوں کی رضا مندی سے شوگرسیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی کو صوبائی خود مختاری میں مداخلت قراردیدیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سندھ کے اختلاف کی وجہ سے شوگر پالیسی طے نہیں ہو سکی۔آئی ایم ایف مشن کی وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ آج پھر ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی میں ای ویز کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ مشن پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند ہوگیا تاہم ساتھ میں مطالبہ کیا ہے کہ اسکیم میں مزید صارف نہ بڑھائیں جائیں۔واضح رہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کی راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ۔ چوتھے جائزہ مذاکرات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، ٹیکس وصولیوں اور معاشی اہداف پر بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات کامیاب رہے تو رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف مشن نے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسی پیش کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وفد کی ایف بی آر اور وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کی فیول سبسڈی اسکیم، گیس ٹیرف اور توانائی شعبے کے گردشی قرضے زیر بحث آئیں گے۔تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ایف بی آر نے رواں سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایم ایف مشن نے اب تک کی پیش رفت اور جولائی سے ستمبر تک کے محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی ٹیم نے دسمبر 2026 تک نئے این ایف سی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کے باوجود آئی ایم ایف نے گردشی قرضے میں کمی، ڈسکوز کے نقصانات پر قابو پانے اور نجکاری کے لیے اقدامات پر زور دیا ۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں معاشی اصلاحات، ایف بی آر محصولات اور دیگر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو چار فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔علاقائی کشیدگی کے باعث کرنٹ اکائونٹ خسارے پر دبائو بڑھ سکتا ہے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف مشن مجموعی جائزے کا اعلامیہ جاری کرے گا۔بات چیت نامکمل رہنے کی صورت میں ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کا اجرا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
    آئی ایم ایف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند

      گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی

      جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.