لاہور (مہران اجمل خان سے) کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ کی اربوں روپے کی خریداری، مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔ تفصیلات کے مطابق کارڈیک ڈسپوزیبلز کے اربوں روپے کے فریم ورک کنٹریکٹ کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے قائم مارکیٹ سروے کمیٹی کی تشکیل نے محکمہ صحت کی خریداری کے طریقہ کار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے۔ یکم اکتوبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چلڈرن ہسپتال، پی آئی سی، سروسز ہسپتال اور میوہسپتال کے فارماسسٹ شامل ہیں تاہم کارڈیالوجی، کیتھ لیب یا انٹروینشنل کارڈیالوجی کے کسی ماہر کو کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں کارڈیک سینٹر ہی موجود نہیں اس کے باوجود وہاں کے ہسپتال فارماسسٹ کو کارڈیک ڈسپوزیبلز کے مارکیٹ سروے کیلئے کمیٹی میں شامل کیا گیا جبکہ کارڈیک پروکیورمنٹ اور متعلقہ آئٹمز کے بارے میں ان کی تکنیکی واقفیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ میو ہسپتال کی فارماسسٹ کا حوالہ جس کا دیا گیا حیرت انگیز طور پر وہ عرصہ دراز سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں تعینات ہے۔ ماہرین کے مطابق کارڈیک ڈسپوزیبلز کی گزشتہ 3 ، 4 سال سے مرکزی سطح پر خریداری جاری ہے اور محکمہ کے پاس سابقہ ٹینڈرز، منظور شدہ نرخ، برانڈز اور سپلائرز کا ریکارڈ موجود ہے۔ اس کے باوجود دوبارہ مارکیٹ ریٹس حاصل کرنے اور صرف ایک روز بعد رپورٹ پیش کرنے کا طریقہ کار بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارڈیک ڈسپوزیبلز اور سرجیکل ڈسپوزیبلز/ میڈیکل ڈیوائسز کے ٹینڈرز میں لازمی شرائط اور بولیوں کی جانچ کے معیار میں فرق کیوں رکھا گیا ہے اگر دونوں ہی طبی آلات کی خریداری ہیں تو معیار اور جانچ کے پیمانے میں یہ فرق کس تکنیکی اور قانونی بنیاد پر کیا گیا اسی طرح کارڈیک ڈسپوزیبلز کے حالیہ ٹینڈر میں متعدد چینی مصنوعات کامیاب قرار دی گئی ہیں۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ان مصنوعات کے فری سیل سرٹیفکیٹ کیا واقعی چین کی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی این ایم پی اے سے جاری شدہ ہیں اگر ایسا نہیں تو پھر پنجاب کے ہیلتھ ٹینڈرز میں ان مصنوعات کیلئے ریگولیٹری اور معیار کا پیمانہ کیا رکھا گیا ہے کیا ہر کمپنی کیلئے معیار یکساں ہے یا جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر فیصلے ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی پہلے ہی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ایسے میں اربوں روپے کی طبی آلات کی خریداری میں شفافیت، معیار اور مفادات کے ٹکرا کو نظر انداز کیا گیا تو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا نظام مزید تباہی کی طرف جا سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
- 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
- انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
- روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
- فاطمہ فرٹیلائزر کی GCNPایوارڈز کے انسانی حقوق شعبہ میں پہلی پوزیشن
