Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
    • روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
    • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    • سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان( جنرل رپورٹر)سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے مجموعی جمع شدہ نقصانات دسمبر 2025تک 22 فیصد بڑھ کر 7220 ارب روپے ہوگئے، جو ایک سال قبل5890 ارب روپے تھے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خسارہ برداشت کرنے والے ادارے فی کاروباری دن تقریباً 2.8 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے انہیں روزانہ تقریباً 6.6 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔وفاقی سرکاری ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ برائے مالی سال 2025ـ26 کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران ایس او ایز کے مجموعی نقصانات 342.8 ارب روپے رہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 342.9 ارب روپے تھے۔ اس دوران حکومت کی مالی معاونت 31 فیصد بڑھ کر 804 ارب روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کا مجموعی منافع 7 فیصد کم ہوکر 423.3 ارب روپے رہ گیا، جو گزشتہ سال 457.2 ارب روپے تھا، جبکہ خالص ایڈجسٹڈ منافع 30 فیصد کمی سے 80.5 ارب روپے ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے ایکویٹی انجکشن 190 فیصد بڑھ کر 224.6 ارب روپے اور حکومتی قرضے 79 فیصد اضافے سے 164.8 ارب روپے ہوگئے۔ سبسڈیز 332.2 ارب روپے جبکہ گرانٹس 82.3 ارب روپے رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایکویٹی انجیکشن میں اضافے کی بڑی وجہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کی ادائیگیاں تھیں، تاہم چھ ماہ کے دوران گردشی قرضے میں مزید 143 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔دوسری جانب ایس او ایز کی جانب سے وفاقی حکومت کو مالی سال 2025ـ26 کی پہلی ششماہی میں 839 ارب روپے فراہم کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 1.04 کھرب روپے کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہیں۔ نتیجتاً اداروں کی حکومت کو ادائیگی اور حکومت کی جانب سے معاونت کے درمیان خالص مالی بہاؤ 427 ارب روپے سے کم ہوکر صرف 35.8 ارب روپے رہ گیا۔رپورٹ کے مطابق خسارہ برداشت کرنے والے اداروں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا نقصان سب سے زیادہ 124.7 ارب روپے رہا، جس سے اس کے مجموعی جمع شدہ نقصانات .2170 ارب روپے ہوگئے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان 35.3 ارب، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.9 ارب، پاکستان ریلوے 29.4 ارب، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 23.7 ارب، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 21.6 ارب اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان 18 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کا مجموعی قرض، ضمانتوں کو چھوڑ کر، 14 فیصد اضافے سے 10.1 کھرب روپے ہوگیا، جبکہ واجب الادا سود 2.18 کھرب اور غیر فنڈ شدہ پنشن واجبات 1.98 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ بجلی اور گیس کے گردشی قرضے آئی ایف آر ایس بنیاد پر 3.38 کھرب روپے رہے، تاہم اضافی سہولیات اور سرچارج سمیت مجموعی رقم تقریباً 4.9 کھرب روپے بنتی ہے۔سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ نے خبردار کیا کہ ایس او ایز مالیاتی استحکام، سرکاری قرضوں اور ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں گہرائی میں جاکر ساختی اصلاحات، بہتر لاگت وصولی، مضبوط انتظامی نظام اور مسلسل خسارے میں رہنے والے اداروں کی تنظیم نو پر زور دیا گیا ہے۔
    نقصان

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.