صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو عالمی امن، ترقی اور اقوام متحدہ کی قیادت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک نشانِ امتیاز عطا کردیا۔
یہ اعزاز ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔
انتونیو گوتریس پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز حاصل کرنے والے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ صدر زرداری نے ان کی عالمی امن، مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششوں کو سراہا۔
بعد ازاں انتونیو گوتریس نے اعزاز دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز ملنے پر انتہائی مسرت ہوئی ہے۔
صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

