Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
    • برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم
    • شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد
    • پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد ،پی سی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر وسیم سرور بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان پویلین کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • نانا پاٹیکر نے ایک کروڑ معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول
    • عدنان صدیقی نے تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا
    • ثابت کریں سٹیج کی کمائی کوحرام کہا’1 کروڑ انعام دوںگا: افتخار ٹھاکر
    • بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
    • مزدور اور صنعتکار ملکی ترقی کے شراکت دار ہیں:ڈی جی آئی ایل او
    • پاکستانی طالبعلم سعد محمود برانہ کی برطانیہ میں نمایاں کامیابی
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کھلی کچہری کے دوران سائلین کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر رہے ہیں۔
    • بی بی ایل، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان کے حارث رئوف پر نظریں جما لیں
    • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری
    • سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
    • پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
    • اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20کیلئے سائن کرنیکی وجہ بتا دی
    • سناف لیول معاہدہ طے پاکستان کو 121 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف کا پٹرول ریلیف سکیم فوری ختم کرنے پر زور
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
    • روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ گولی چلائیں گے، ہم اپنے سینے پیش کریں گے، ان کی کوشش ہے کہ ہم کوئی غیر آئینی اقدام کریں لیکن ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے اندر رہ کر ہوگی۔ ادھر پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال پر وزیر اعلیٰ سے جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ گولی چلائیں گے، ہم اپنے سینے پیش کریں گے، ان کی کوشش ہے کہ ہم کوئی غیر آئینی اقدام کریں لیکن ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے اندر رہ کر ہوگی، مشرقی پاکستان کو الگ کرنے والے اب صوبے میں گورنر راج لگانے کی سازشیں کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پشاور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہی۔ لانگ مارچ باڑہ خیبر سے روانہ ہو کر پشاور میں داخل ہوا، جہاں وزیراعلیٰ نے حیات آباد ٹول پلازہ، بھانہ ماڑی چونگی، کوہاٹی گیٹ، کبوتر چوک اور دیگر مقامات پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، مگر ہم پاکستانی تھے، پاکستانی ہیں اور پاکستانی رہیں گے ہم کسی کے بیانیے میں نہیں آئیں گے اور ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، ہمارا لیڈر قومی یکجہتی کی علامت ہے میں نے سات مطالبات پیش کیے اور چیلنج کیا کہ ان میں سے ایک بھی مطالبہ غیر قانونی ثابت کردیں، مگر وہ ایسا نہیں کرسکے، ہم سے ملٹری آپریشن، ایمرجنسی اور ڈرون حملوں کی اجازت مانگی گئی لیکن میں نے صاف انکار کردیا کیوں کہ ان کی نیت میں فتور ہے یہ دہشت گردی کے خاتمے سے زیادہ پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی نیت درست کریں اور ہماری دی گئی پالیسی پر عمل کریں تو سو دنوں کے اندر امن بحال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہم نے جدید تقاضوں کے مطابق ای گورننس کو فروغ دیا، خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ ملا، ریکارڈ کابینہ اجلاس منعقد کیے اور صوبائی اسمبلی نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، مگر ہم نے یہ ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے سرکاری جہاز استعمال نہیں کیا،اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو صوبائی حکومت کی کارکردگی نظر نہیں آتی۔مرکز میں حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 48 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے ہے، جبکہ پاکستان کی فی کس آمدنی تین ڈالر سے بھی کم ہے حیرت ہے کہ حکمران اب بھی پریس کانفرنسیں کرتے ہیں کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، جن لوگوں نے 5300ارب روپے کی کرپشن کی اور بیرون ملک جزیرے خریدے، وہ سمجھ دار اور ہم ناسمجھ ہیں جن کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لوگ شہید ہورہے ہیں اور نوجوان و صنعتکار ملک سے باہر جانے پر مجبور ہیں، وہ سمجھدار اور ہم ناسمجھ ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ میں صوابی میں آپ کا منتظر رہوں گا،ہماری آواز دبانے کی ناکام کوشش میں کئی روز سے موبائل سگنلز بند کیے جارہے ہیں، اس کے باوجود ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اگر سگنلز بند نہ کیے جاتے تو آج کا منظر دیکھ کر وہ اپنے ہوش کھو بیٹھتے۔ انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے کہا کہ ہم صوابی کی طرف نکلیں گے اور ان کی نیندیں حرام کردیں گے، ان شااللہ۔ میں خود آپ کو لیڈ کروں گا۔ آپ نے ثابت قدم رہنا ہے اور حقیقی آزادی کا خواب پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کا لانگ مارچ ہے یہ کوئی فکسڈ میچ نہیں بلکہ فیصلہ کن مارچ ہوگا، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹونٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے، واپسی کا کوئی راستہ نہیں، ان شااللہ حقیقی آزادی کا خواب ضرور پورا ہوگا، وہ گولی چلائیں گے، ہم اپنے سینے پیش کریں گے ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔دریں اثناء پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال پر وزیراعلی سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزارکے مطابق وزیراعلی سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کر رہا ہے،انہوں نے لکی مروت لانگ مارچ کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔پشاور ہائی کورٹ نے نومبر 2025 میں فیصلہ جاری کیاتھا جس میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
    سہیل آفریدی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب

      برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم

      شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.