لاہور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام(س) لاہور کے امیر و مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبدالحمید تونسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس اور حافظ محمد فاروق سمیت دیگر رہنمائوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں مگر بدقسمتی سے مسلم دنیا کے حکمران بے حسی کی چادر اوڑھے سوئے ہوئے ہیں۔
