Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    240 اہم شخصیات کیخلاف شکنجہ تیار

    By Daily Khabrainجون 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ پر گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں قیمتی رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والے 200 سے زائد سابق ججز‘ جرنیلوں اور سیاستدانوں و دیگر امیر ترین لوگوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد کیخلاف 3 مئی 2017ءکو دائر ہونے والی ایف آئی آر نمبر 10/2017 کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور ان تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والوں کی اکثریت نے اپنی آمدنی چھپائی ہے اور اس ہوٹل میں قیمتی رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والوں میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کرا رہے جبکہ بعض ایسے لوگ ہیں جو ٹیکس گوشوارے تو جمع کرا رہے ہیں مگر ان گوشواروں میں انہوں نے گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں خریدے جانے والے قیمتی رہائشی اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کئے۔ بعض لوگوں نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں خریدے جانے والے رہائشی اپارٹمنٹس ظاہر تو کئے ہیں مگر ان کی ویلیو بہت کم ظاہر کی۔ لہٰذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والوں کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ہیلتھ اسٹیٹمنٹس کی چھان بین کرے اور جو لوگ اپنی آمدنی چھپانے کے مرتکب پائے جائیں ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس بارے میں جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے کام شروع کردیا ہے اور گرینڈ حیات ہوٹل میں رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والے 240 لوگوں کے انکم ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والے جن لوگوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرئے ہوں گے انہیں نوٹس جاری کئے جائیں گے ایف بی آر کے مذکورہ افسر نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والوںمیں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی صاحبزادی زینب احسن، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری، سابق نیول چیف محمدآصف سندھیلہ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل احسان ظہیر، چیئرمین پیمرا ابصار عالم، سابق گورنمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرا، وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان، سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، سابق چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی آئی) اور سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق وزیردفاع احمد مختار، موجودہ وزیردفاع خواجہ آصف کے صاحبزادے خواجہ محمد اسد، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس، اینکرپرسن نسیم زہرہ، سابق چیف لینڈ کمشنر ساجد ہوتیانہ، سابق ایئر چیف نعمان بشیر کے بیٹے سعد نعمان، سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کے صاحبزادے حمزہ سلمان، ایم ڈی پاکستان بیت المال عابد وحید کے بھائی شیخ عامر وحید اور کشمالہ طارق، ٹی وی اداکارہ فریال گوہر، سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل درانی سمیت دیگر بڑے لوگ شامل ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گرینڈ حیات ہوٹل میںقیمتی رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے والے والوں کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کے دوران جو لوگ اپارٹمنٹس کی قیمت کم ویلیو ظاہرکرنے میں ملوث پائیں گے یا جن لوگوں نے اپارٹمنٹ گوشواروں میں ظاہر ہی نہیں کیے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ان کا آڈٹ بھی ہو گا جبکہ ایسے لوگ جو انکم ٹیکس گوشوارے ہی جمع نہیں کرا رہے ہیں اور اتنے قیمتی اپارٹمنٹ خرید رہے ہیں تو ان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں گی البتہ جن لوگوں نے ٹیکس گوشواروں میں اپارٹمنٹ کی درست ویلیو ظاہر کی ہوگی تو انہیں کلیئر کر دیا جائے گا اور انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب

      شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

      تاریخی کارنامہ، چار پاکستانی, پاکستانی رجسٹرڈ بائیکس پر آرکٹک سرکل پہنچ گئے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.