تازہ تر ین

2018 ءکا الیکشن کو نسی جماعت جیتے گی، اہم تر ین خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کوآئندہ انتخابات میں عوام کی تائید سے بھاری اکثریت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیا ہے اور قومی اداروں کےنمائندوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، عوام ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آئندہ الیکشن میں مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کارگردگی قوم کے سامنے ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارٹی فنڈز کے حوالے سے جواب دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain