Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عباس عراقچی: ایران اور عراق کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہیں
    • یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے ماسکو ریجن میں 5 افراد ہلاک
    • پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کپتان عبدالسماد خان نے یورپی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا
    • گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹ پڑا، حکومت نے ‘خطرے’ کا الرٹ جاری کر دیا
    • سندھ کی پبلک ٹرانسپورٹ صرف ڈراموں میں مشہوری کے لیے ہے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن پر طنز
    • عبداللہ شفیق کی دوسری ٹیسٹ میں شاندار سنچری، ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران جہانگیر ترین کیس جب غلط ڈیکلیریشن نہیں دیا تو نا اہلی کیسے ہو سکتی ہے

    By Daily Khabrainنومبر 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    SOP
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی، صباح نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا کہ انتخابی گوشواروں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا ڈیکلریشن نہیں دینا ہوتا،جب غلط ڈیکلریشن نہیں دیا تو نااہلی کیسے ہوسکتی ہے؟قانو ن کی ہر خلاف ورزی جرم نہیں ہوتی، کاروباری لین دین میں قانون کی خلاف ورزی پر نااہل کیسے کردیں؟ قانون کی خلاف ورزی کے کئی سال بعد کسی کے بے ایمان کیسے کہیں،مان لیتے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی، لیکن بے ایمانی کیسے ہوئی؟دستاویزات متنازعہ ہوں تو عدالت کو کیا کرنا چاہیے؟ ججز بھی قانون کے تابع ہوتے ہیں،کبھی اپنے اختیارات کی بات نہیں کی، کسی کے الیکشن پر اعتراض ہوتو ٹریبونل سے رابطہ کیا جاتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار نے تمام اثاثوں کا نقطہ پہلے نہیں اٹھایا ، جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی کو جرمانہ کب ادا کیا، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ انتخابی قوانین میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا ذکر نہیںہے۔منگل کو جہانگیر ترین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جہانگیر ترین نے اپنی ٹرسٹ کے حوالے سے دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں، عدالت نے جہانگیر ترین کی دستاویزات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیس چل رہاہے، سوال اٹھے تو نئی دستاویزات آئیں، ججز قانون کے تابع ہے ، اپنے اختیارات کی کبھی بات نہیں، حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا جو دستاویزات آئیں وہ متنازعہ ہیں، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ دستاویزات متنازعہ ہوں توعدالت کو کیا کرنا چاہیے؟ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ نئی دستاویزات میں یورو اکاﺅنٹ دکھایا گیا، عمران خان نے کاغذات میں اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہیں کیے،بنی گالہ کے علاوہ کسی اثاثے کا ذکر نہیں، ہمارا مقدمہ بھی اثاثوں کو چھپانے کا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ جمائما کا تعلق بہت امیر خاندان سے ہے، جمائما کے اثاثے پوری دنیا میں ہوسکتے ہیں، آپ نے یہ اعتراض کبھی نہیں اٹھایا ، جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ نے تمام اثاثوں کا نقطہ پہلے نہیں اٹھایا، چیف جسٹس نے کہا عدالت کی کتنی خوش قسمتی ہے، نعیم بخاری بھی موجود ہیں۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں گزشتہ روز بھی آیا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ روز آجایا کریں، وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ اپنی گزارشات تحریری طورپر پیش کروں گا، چیف جسٹس نے کہا کہ حنیف عباسی کے لیڈر عمران خان نے چیلنج کیا، حنیف عباسی کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہےِ؟بظاہر جوابی کاروائی کیلئے درخواست دائر کی گئی،کسی کو الیکشن پر اعتراض ہوتو ٹریبونل سے رجوع کیا جائے، متعلقہ فورم موجود ہو تو سپریم کورٹ کیوں درخواست سنے، آرٹیکل 199 کے تحت کو ورانٹوریٹ ہائیکورٹ میں دائر ہوسکتی ہے، وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ درخواست گزار کی نیت کے حوالے سے دلائل بعدمیں دوں گا، جہانگیرترین انسائیڈر ٹریڈ نگ کے مرتکب پائے گئے، ایس ای سی پی قانون بھی کالعدم ہوجائے تو جہانگیرترین نااہل ہونگے، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ انتخابی قوانین میں انسائیڈ ٹریڈ نگ کا ذکر نہیں ہے، وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انسائیڈ ٹریڈنگ جہانگیرترین کو بے ایمان ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ، الیکشن کیلئے بی اے کی شرح رکھنا بھی غیر آئینی تھا،شرط نہ ہوتی تو نااہل ہونے والے بھی جھوٹ نہ بولتے۔چیف جسٹس نے سوال کیاکہ کیاقانون کی خلاف ورزی بے ایمانی بن جاتی ہے؟جہانگیر ترین نے رقم واپس کردی تو جرم کیسے ہوگیا؟ کیا ہر قانون کی خلاف ورزی نااہلی کی وجہ سے ہوسکتی ہے؟ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ جہانگیر ترین کمپنی ڈائریکٹر تھے، یہ اقدام عام شخص کرتا تو بے ایمانی نہ ہوتی، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ قانون کی ہر خلاف ورزی کو بددیانتی میں کیسے فٹ کریں؟ کاروباری دین میں قانون کی خلاف ورزی پر کسی کونااہل کردیں؟ مان لیتے ہیں قاون کی خلاف ورزی ہوگئی، بددیانتی کہاں سے آئے گی؟ جسٹس عمر عطابندیال نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی کو جرمانہ کب ادا کیا؟ وکیل عاضر نفیس نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے 12جنوری 2005کو ادائیگی کی۔1990کی دہائی میں ملک عدم استحکام کاشکارتھا، ایسے حالات میں اسمبلی کو توڑنا بھی درست قراردیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ کیا سیکشن15اے اور 15پی آئین سے متصادم ہے؟ وکیل عاضر نفیس نے کہا کوئی مجرم قانون کو چیلنج نہیں کرسکتا، جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین نے کیا جرم کیا ہے؟ وکیل عاضر نفیس نے کہا کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈ ٹریڈ کا جرم کیا ہے، جہانگیر ترین قانو ن کو چیلنج کرنے کے اہل نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جہانگیر ترین اپنی زرعی آمدن تسلیم کرتے ہیں۔ کسی نے ٹیکس کم دیا تو کیا نتائج ہوں گے؟ زرعی ٹیکس حکام نے جہانگیر ترین کو نوٹس دیا،وکیل عاضرنفیس نے کہا کہ آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی تاحیات ہوسکتی ہے، جہانگیر ترین نے لیز پر زرعی آمدن پر ٹیکس نہیں دیا، کسی کی مزید سماعت آج(بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین نااہلی کیس میں کہا ہے عمران خان نے حنیف عباسی کے لیڈر کو چیلنج کیا ،بتایا جائے حنیف عباسی کا کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ،کسی کی کامیابی پر اعتراض ہے تو ٹربیونل سے رجوع کرنا چاہیے ،کسی نے ٹیکس کم دیا تو اس کے کیا نتائج ہونگے ؟جہانگیر ترین پر کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ٹیکس کم دینے کا الزام ہے ۔حنیف عباسی کے وکیل نے دلائل میں کہا جہانگیر ترین نے زرعی آمدن کم دکھا کر دہرا فائدہ اٹھایا ،جہانگیر ترین نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں سادگی کیوں نہیں دکھائی ؟ ۔کیس کی سماعت آج بدھ کو دوبارہ ہوگی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جہانگیر ترین نااہلی کیس سنا ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے حنیف عباسی کے وکیل عاضد نفیس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اس معاملے میں بنیادی حقوق کا معاملہ کیا ہے؟۔حنیف عباسی کے وکیل بولے حنیف عباسی کی نیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا حنیف عباسی کے لیڈر کو عمران خان نے چیلنج کیا، یہ بتائیں حنیف عباسی کاکونسابنیادی حقوق متاثرہوا،کسی کو کامیابی پر اعتراض ہے تو ٹربیونل سے رجوع کرتا،آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست دائرہوسکتی ہے۔حنیف عباسی کے وکیل نے کہا درخواست گزات کی نیت پردلائل دوں گا،ایس سی سی پی کے سیکشن15اور15ایابھی بھی غیرقانونی قرارنہیں پایا،اگریہ سیکشن غیرآئینی قراردے دئیے جائیں لیکن نااہلی کاسوال رہے گا،بی اے کی ڈگری کے قانون پراراکین اسمبلی نے جعلی ڈگریاں ظاہرکیں،جہانگیرترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کرکے غیرقانونی آمدن حاصل کی،جہانگیرترین کی نااہلی کے لیے یہ ایک نقطہ ہے،ان سائیڈ ٹریڈنگ کااقدام جہانگیرترین کوغیرامین قراردینے کے لیے کافی ہے۔چیف جسٹس نے پوچھا امین کاکیامطلب ہے۔حنیف عباسی کے وکیل نے جواب دیا جہانگیرترین نے غیرقانونی آمدن حاصل کی،سیکشن 217کے جرم کے بعد جہانگیرترین کسی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں بن سکتے۔چیف جسٹس نے کہا کیاقانون کی خلاف ورزی بے ایمانی بن جاتی ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سندھ کی پبلک ٹرانسپورٹ صرف ڈراموں میں مشہوری کے لیے ہے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن پر طنز

      لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

      لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.