Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھند سموگ 6زندگیاں نگل گئی 20زخمی پروازیں متاثر ٹرینیں تا خیر کا شکار

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور /فیصل آباد /ملتان /حافظ آباد /سکھر /کوئٹہ ( نمائندگان خبریں) پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے۔ موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے جبکہ فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے ساتھ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم آئندہ ہفتے سموگ بتدریج کم ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے ،اسموگ کے باعث شہریوں کے مختلف بیماریوں سے دوچار ہونے کے ساتھ ٹریفک حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2خواتین جبکہ کبیر والہ میں ایک بچہ اور ننکانہ صاحب میں ایک شخص جاں بحق جبکہ حافظ آباد میں 4ریسکیو اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے جبکہ پاکپتن اور چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر رہا، ایئر پورٹ پر آنے جانے والی 60سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ لاہور سے روانہ ہونے والی متاثرہ پروازوں میں لاہور سے کراچی کی 2، اسلام آباد اور بہاول پور کی ایک ایک پرواز شامل تھی جبکہ بیرون ملک جانے والی پروازوں میں مسقط اور ریاض کی پروازیں شامل تھیںبیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں لندن اور مسقط سے آنے والی پروازیں شامل تھیں۔دھند کے باعث ملتان ایئر پورٹ پر 15پروازیں تاخیر کا شکار اور 2منسوخ ہوئیں، فیصل آباد میں 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ دھند کے باعث ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ، مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینیں سست روی کا شکار رہیں جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق گوجرہ سے فیصل آباد ایم فور موٹر وے بند رکھا گیا۔ کندیاں چشمہ اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نظر صفر رہی۔ دھند چھٹتے ہی پشاور موٹروے پر ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی۔ ترجمان موٹر وے نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری موٹر وے پر کسی بھی ایمرجنسی اور معلومات کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کرسکتے ہیں۔سندھ میں بھی سکھر بدین سمیت دیگر علاقے مسلسل اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے سکھر سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے بلوچستان کے علاقوں سوئی، ڈیرہ بگٹی ،اوستہ محمد،جھل مگسی گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی لیکن ملک بھر میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.