Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرمایہ کاری اورلبرل پالیسیوں کیلئے پاکستان پرکشش ملک ہے، شاہد خاقان عباشی

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    shahid khakaabn abbasi
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے متوسط طبقے، لبرل پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے پرکشش کے مواقع کے باعث پاکستان کاروبار کیلئے موزوں ملک ہے۔ انہوں نے عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی کاروباری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ جمعرات کو یہاں چار روزہ ایمرجنگ پاکستان بین الاقوامی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کثیر زبانوں، مختلف ثقافتوں، بلند ترین پہاڑوں، بڑے صحراﺅں پر مشتمل ملک ہے جو سرمایہ کاروں کو بے پناہ موافع پیش کرتا ہے۔ اس نمائش کا اہتمام وزارت تجارت نے کیا تھا، جس میں مختلف براعظموں اور خطوں کے 85 ممالک سے کمپنیوں اور تاجروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ملک ہے، جس کی صارفین کی شرح نمو 8.3 فیصد ہے اور آئندہ چند سال میں اس ملک میں 10 کروڑ سے زائد افراد کا تعلق مڈل کلاس تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار بلند شرح منافع حاصل کر رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آپ سب پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں گے جس طرح دوسرے سمجھتے ہیں۔ پاکستان کو درپیش مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے، بدقسمتی سے دوسرے اس میں ناکام رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کی عظیم قربانیوں اور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی انفرادیت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مستحکم جمہوریت اور فعال میڈیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میٹرو پولیٹن شہر جو گزشتہ چند سال کے دوران دنیا کے دس خطرناک شہروں میں شمار ہوتا تھا، اب نیویارک کی طرح محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پائیدار پالیسیاں وضع کی ہیں اور حکومت کی تبدیلی کے ساتھ یہ پالیسیاں تبدیل کی گئیں۔ وزیراعظم نے ایکسپو کا اہتمام کرنے پر وزارت تجارت کا شکریہ ادا کیا، جس سے غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایکسپو کراچی کے انعقاد میں سندھ حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جو بھی حکومت ہو، پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.