Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجلس عمل بحال ہوئی تو مو جود سیاسی اتحاد سے الگ ہو جائینگے :سراج الحق

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    sirajul-haq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے 14 نکاتی ایجنڈے پر کے پی کے میں اتحاد کیا تھا۔ ایم ایم اے بحال ہو گئی تو موجودہ سیاسی اتحاد چھوڑنا پڑیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بحالی پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ دینی جماعتوں کے کسی بھی لیڈر کا نام پانامہ لیکس میں نہیں آیا ہم نظریاتی لوگ ہیں عوامی مسائل کا حل نظریہ پاکستان میں ہے۔ اسلام آباد یرغمال بنا ہوا ہے اور حکومت مفلوج ہے حکومت نے کسی لاوارث شہر کی طرح اسلام آباد کو چھوڑ رکھا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کراچی میں فریب اور مفاد پرستی کی سیاست قریب المرگ ہے۔ عوام کے سامنے سب کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں۔ ڈراموں سے عوام کی بھوک پیاس ختم نہیں ہوسکتی۔ کشمیر کے حوالے سے آج تک ریاستی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ کشمیری پاکستان کے لیے کٹ رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم کشمیریوںکی جدوجہد آزاد ی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری پاکستان کے 20کروڑ عوا م اور جماعت اسلامی پاکستان کو صبح آزادی تک اپنے شانہ بشانہ پائیں گے کشمیر کی آزادی کا مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح رات سے صبح ہونے کا یقین ہوتا ہے ،کشمیریوں نے نریندر مودی کے تمام مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا اظہار کر کے ذہنی آزادی کا اعلان کر دیا ہے جلد زمینی آزادی بھی ان کو مل جائے گی۔نریندر مودی یاد رکھے ٹینکوں اور توپوں کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جاسکتا ،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے جنرل باڈی کے 44ویں سالانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمدصفی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے بھی خطا ب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والا پاکستان کا کوئی بھی حکمران انجام بد سے نہیں بچ سکا کشمیری کلمے کی بنیاد پر بننے والے پاکستان کی تکمیل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں پاکستان کے حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ابھی تک کشمیری آزادی حاصل نہیں کر سکے۔اسلام آباد اور مظفرآباد حقیقی بیس کیمپ بن جاتے تو کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان اگر سر سبز و شاداب اور روشن ہے تو کشمیر سے آنے والے پانیوں کی وجہ سے ہے کشمیر کا پانی بند ہو جائے تو پنجاب بنجر صحرا میں تبدیل ہو جائے گا یہاں ایک بار پھر تاریخ کا بد ترین قحط اور کروڑوں کی تعداد میں لوگ ہجرت پر مجبور ہو جائیں گے۔ پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کے لےے واضح روڈ میپ دیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی سرپرستی میں پورا عالم کفرمسلمانوں کے خلاف صف آرا ہے لیکن امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیاں زیادہ عرصہ تک چل نہیں سکیں گی۔ یہود و ہنود اور امریکی سامراج کو ان پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا اورعبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.