تازہ تر ین

بدلتی سیاسی صورتحال ۔۔۔30سے زائد لیگی ارکان کا چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (آن لائن) بدلتی ہوئی ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوت کے معاملے پر 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے انکار کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوت کے معاملے پر صاحبزادہ حمید الدین سیالوی کواستعفوں کی یقین دہانی کرانیوالے 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا ارادہ تبدیل کرلیااورآئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قادیانیوں کے ایشو پر وزیر قانون کے بیان پر پیر حمیدالدین سیالوی کو استعفوں کی یقین دہانی کرانے والوں میں محمد وارث کلو، عبدالرزاق ڈھلوں، مناظر حسین رانجھا، وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ، رجب علی بلوچ، چودھری حامد حمید، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، شیخ اکرم، ملک شاکر اعوان، شفقت حیات بلوچ وغیرہ شامل تھے۔ ان میں سے صرف 4 اراکین پنجاب اسمبلی اور2 اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیے ہیں تام باقی لوگوں نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ن لیگ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain