Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
    • امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    50برس سے شوگر انڈسٹری پر بڑ ے سیا سی گھرانے قابض

    By Daily Khabrainدسمبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان(سپیشل رپورٹر) ملک بھر کے تمام بڑے اورا ہم سیاسی گھرانوں کے افراد گزشتہ 50سال سے شوگرانڈسٹریز پرقابض ہیں اور ایوب دور سے ہی لائسنس چل رہے ہیں جبکہ یہ لائسنس صرف بااثر گھرانوں میں بھی تقسیم ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت کسی بھی صنعت پر اس طرح کی پابندی نہیں ہے مگرشوگر مل مالکان کسی دیگر کو اس کاروبار میں داخل مشکل
    ہی سے ہونے دیتے ہیں۔ بھارت میں700سے زائد منی شوگرملز ہیں اور شوگرمل مالکان کھیتوں میں ہی بیلنے اورکڑاہے لگاکر راب حاصل کرکے حصوں ملوں میں شفٹ کرلےتے ہیں۔ اس طرح سڑکوں پربھی کئی ماہ رش نہیں رہتا جبکہ پاکستا ن میں چھوٹے پیمانے پر شوگرمل لگانے پرپابندی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلز ٹیکس کی مدمیں شوگرملیں50فیصد پروڈکشن پربھی بینکز ٹیکس ادا نہیں کرتیں جوکہ 6روپے 80پیسے فی کلو بنتا ہے اور اس حساب سے 340روپے فی من 50کلو بوری پربینکز ٹیکس بنتاہے۔ بتایاگیاہے کہ جتنا کوئی بااثر ہے اتنا ہی سیلز ٹیکس کم اورچوری مال کے ٹرک مل سے زیادہ نکالے جاتے ہیں۔ بہت سی انڈسٹریز میں موقع پر سیلز ٹیکس لیاجاتا ہے مگرشوگرملز کو یہ چھوٹ بھی خاص طورپرحاصل ہے کہ وہ ازخود پور ے مہینے کا سیلز ٹیکس مہینے کے آخرمیں جمع کردیں۔ اس طرح سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو براہ راست انہیں چیک بھی نہیں کرسکتا۔ بتایاگیاہے کہ سندھ کی بعض شوگرملیں80سے 90فیصد چینی بغیرسیلز ٹیکس کے ملوں کے باہر بھجواتی ہیں جبک پنجاب میں یہ شرح30سے 40فیصد سے زائد ہےں۔ سیلز ٹیکس کی شرح کاتعین توسب کےلئے ایک جیسا ہوتا ہے مگراس کی مالیت سیاسی پارٹیوں کے حساب سے ہوتی ہے۔ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے مل مالکان کوبعض اوقات زیادہ سیلز ٹیکس دیناپڑتاہے اور حکومت میں یہ سہولت بھی حاصل ہوجاتی ہے کہ سیلز ٹیکس کی مدمیں نمایاں بچت ہوجاتی ہے۔ بتایاگیاہے کہ پاکستان کی تمام شوگرملیں سالہا سال سے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور کبھی ایف بی آر کے ذرائع نے اسے کنٹرول نہیں کیا۔ سیلز ٹیکس کی مد میں ہرسال حکومت کواربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے شوگرمل مالکان کو 3500روپے میں پڑنے والی 100 کلو چینی کی اس وقت مارکیٹ میںقیمت4800روپے ہے اور ابھی ایکسپورٹ کاشوٹ چھوڑ کر اس قیمت میں اضافہ کیاجارہاہے اس حساب سے گزشتہ سال کے گنے میں، جبکہ عدالت کے حکم پر بند ہونیوالی تینوں ملیں بھی چل رہی تھیں، شوگرملوں کا منافع1300فی بوری بنتاہے اور اگراس میں سیلز ٹیکس کے فی سوپر680روپے بھی شامل کرلیے جائیں تو یہ منافع2000روپے فی بورتک پہنچ جاتا ہے۔ اس منافع میں رواں سال نمایاں اضافہ ہونے کاغالب امکان اس لیے پیدا ہوگیا ہے کہ شوگرمل مالکان180وپے سرکاری ریٹ والاگنا80روپے سے120روپے فی من میں خرید رہے ہیں اور اس پر15سے 20فیصد کٹوتی بھی کی جارہی ہے۔ 7شوگرملیں قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق لگائی جاتی ہیں اور بتایا گیاہے کہ ایک ایک شوگرمل سے10سے 12افراد ذاتی ووٹ بن جاتے ہیں اوران کے زیرانتظام کاشتکاروں کے ہوتے ہیں اور یہ انہیں ادائیگی روک کراپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ پاکستان میں کسی عدالت نے آج تک کسی بھی حکومت سے گزشتہ 50برسوں میں یہ سوال نہیں پوچھا کہ شوگرملوں کے لائسنس کی پابندی کیوں لگائی گئی ہے اور چھوٹے پیمانے پر شوگرملوں کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی۔ کسی عدالت نے حکومتی حربوں کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں دیا اور اگرچھوٹے کاشتکاروں نے گنے کی قیمت کے تعین کے حوالے سے مقدمہ لڑ کر ہائیکورٹ کے فیصلہ لے بھی لیا تو بھی ڈبل بنچ میں جہانگیر ترین کی طر ف سے13 سینئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اورحکم امتناعی لینے میں کامیاب ہوگئے۔ جوکہ گزشتہ چارسال سے نافذالعمل ہے اورعدالتی بھی کاشتکار کو اس کاحق دلوانے میں انصاف نہیں کرسکیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

      حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

      پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

      تازہ ترین

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.