لاہور (خصوصی رپورٹ) ہیکرز نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ ویب سائٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے شادی کی خبر جاری کر دی۔ دونوں کی شادی کی تاریخ 28 دسمبر لکھی گئی ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق ویب سائٹ ہیک ہونے اور اس پر خبر جاری ہنے پر کمپنی کے تمام اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ پی ایل ڈی سی نے ویب سائٹ کو بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔