Author: Khabrain News

پاکستان کو پورٹ قاسم کی جدید کاری کے لیے متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر اور چین سے تقریباً 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملنے کی توقع ہے۔ 30 سالہ ترقیاتی منصوبے کے تحت بندرگاہی انفراسٹرکچر میں توسیع، لاجسٹکس کے نظام میں بہتری اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں وفاقی وزیر عطا تارڑ کی گاڑی کو مبینہ طور پر اوور ٹیک کرکے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامل ورلڈ کپ فائنل سے قبل قرآن پاک کی تلاوت اور دعا کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہونے کے بعد خبروں میں آگئے۔ مداحوں نے ان کی عاجزی، ایمان اور بڑے مقابلے سے قبل توجہ و یکسوئی کو سراہا، جہاں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان اہم فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

برطانوی پراسیکیوٹرز نے دونوں بھائیوں کی حوالگی (ایکسٹراڈیشن) کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں ریپ، انسانی اسمگلنگ، بچوں سے متعلق قابلِ اعتراض تصاویر رکھنے اور جنسی حملے سمیت نئے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے۔ دونوں بھائی امریکی اور برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو مبینہ طور پر ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے مواد کے معاملے میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نورین نیازی کو 20 جولائی کو دوپہر 12 بجے این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر، اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ انکوائری…

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 19 جولائی سے 25 جولائی تک متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر صوبے کے بالائی اضلاع کے لیے گلیشیائی جھیل پھٹنے (Glacial Lake Outburst Flood – GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر اور مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں اور دریاؤں و ندی نالوں کے قریب واقع آبادیوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل…

مزید پڑھیں

ایک چیک کوہ پیما پاکستان کے سلسلہ کوہ قراقرم کی سب سے مشکل اور بہت کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں سے ایک، ماشربوم (K1) کو سر کرنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا ہے۔ بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق، کوہ پیما بینسکی جاروسلاو (Bansky Jaroslav) ایک غیر ملکی مہم کا حصہ تھے جو 7,821 میٹر بلند پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جب وہ جمعرات کو کیمپ 1 کے قریب ایک چٹان سے گر گئے۔ ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ…

مزید پڑھیں