Author: Khabrain News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قاتلانہ کارروائی کی کوشش کی گئی تو امریکا کی جانب سے سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے متعلق ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی ردعمل کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اگر ایران کی جانب سے ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی تو امریکا بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث مؤخر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست پر غور کیا، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر برآمد کی اجازت نہ دی جائے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ چینی برآمد کرنے سے ملک میں دستیابی کم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرکاری…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔ find full news in urdu وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر…

مزید پڑھیں

ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز تہران کے مشرقی حصے میں سنائی دینے والا دھماکہ جنگ کے دوران باقی رہ جانے والے گولہ بارود کو تلف کرنے کے لیے کیا گیا ایک "کنٹرولڈ آپریشنتھا۔ پاکدشت کے گورنر محمد قمی کے مطابق، یہ دھماکہ ایک پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا جسے حفاظتی ضوابط کے تحت انجام دیا گیا۔ حکام نے کسی بھی قسم کے سیکورٹی واقعے یا حملے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں…

مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے اگلے ہفتے کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل…

مزید پڑھیں

اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے ایران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قبر کی پہلی تصویر جاری کردی گئی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کو 28 فروری کو شہید کیا گیا تھا تاہم ان کی تجہیز و تکفین جنگ بندی کے بعد مشہد میں کی گئی جس کے لیے جنازے کو جلوس کی صورت چار بڑے شہر لے جایا گیا تھا۔ 3 جولائی کو تہران میں شہید سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کی میت کو عالمی وفد نے خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی رہنماؤں نے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کتاب میں تاثرات…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال اور نائٹ پارٹیوں میں غیر محفوظ جنسی رویوں کے باعث اس بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ملک کے لیے ایک سنگین عوامی صحت کا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور صحت کے مشترکہ اجلاس میں کہی، جہاں قومی آبادی رابطہ کاری اور تولیدی صحت بل 2026 پر بھی غور کیا گیا اور صحت عامہ…

مزید پڑھیں

سپر طوفان باوی نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ریسکیو کارروائیوں، متاثرین کو پناہ فراہم کرنے اور بنیادی سہولیات کی بحالی میں مصروف ہیں۔ حکام نے خطرناک علاقوں میں رہنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ انخلا کے احکامات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں نے اپنی خدمات دوبارہ شروع کر دی ہیں، جس کے بعد درخواست گزار اور شہری قونصلر سہولیات سے دوبارہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حکام کے مطابق خدمات کی بحالی سے معمول کی سرگرمیاں بحال ہوں گی اور ویزا سروسز سمیت دیگر قونصلر معاملات میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

فلپائن میں شدید طوفان کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ طوفان کے ساتھ آنے والی شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے زمین کو غیر مستحکم کر دیا، جس کے باعث خطرناک مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی ادارے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکام نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے خطرناک علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ…

مزید پڑھیں