Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
    • عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
    • دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
    • اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
    • کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
    • گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
    • لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
    • چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
    • راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
    • الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
    • اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
    • راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
    • آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
    • تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
    • تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
    • عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو طلب کرلیا

    By Daily Khabrainستمبر 17, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک): جہانگیر ترین کے خلاف شوگر کمیشن کے الزامات کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کر لیا۔

    جیونیوز کے مطابق جہانگیر ترین کو 19ستمبر کو ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تمام ضروری دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین پیش نہیں ہوئے تو سمجھا جائے گا ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں۔

    نوٹس میں جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کے ذریعے اپنے ہی خاندان کی ملکیت کمپنی جے کے ٹی فارمنگ سسٹمز لمیٹڈ کے اثاثے خریدنے کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کو جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی طلب کیا ہے اور دونوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جہانگیر ترین کے خلاف چار بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے، ان پر 15ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے، جہانگیر ترین پر یہ الزامات شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے، حکومت کی ہدایت پر اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    چینی بحران

    رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

    چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.