تازہ تر ین

بھارت نے چناب کا پانی روک لیا, اہم معاہدہ کی خلاف ورزی

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بگلہیار ڈیم پر پانی روکے جانے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس کی وجہ سے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 8 ہزار 113 کیوسک رہ گئی جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پر آنے دو دریاں مناور توی میں 904 کیوسک پانی اور دریائے جموں توی میں صرف 1353 کیوسک پانی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک پانچ ہفتوں سے بند ہے جبکہ دوسری نہر اپر چناب میں 4 ہزار 400 کیوسک پانی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا 95 فیصد حصہ خشک ہوچکا ہے۔
دریائے چناب/ بھارت


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain