واشنگٹن: امریکی حکام نے سابق امریکی صدر Donald Trump کو نشانہ بنانے کی ایک مبینہ سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران اسلحہ، ڈرونز اور دیگر حساس سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ بڑا حملہ ٹال دیا گیا جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
