سوات ( آن لائن)پی ٹی آئی کے کارکنوں کا اپنے ہی خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان کے خلاف فنڈز کے پارٹی سے غیر متعلقہ افراد کے زریعہ خر چ کرنے اور کرپشن کے الزامات پر مینگورہ شہر میں احتجاجی کیمپ ،دھر نا ،ایم پی اے کے خلاف کارکنوںکی شدید نعرہ بازی ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے شاہدرہ یونین کونسل پی ٹی آئی کے کارکنوںاسحاق، احمد علی ،محمد علی،روشن علی ،افتاب عالم کونسلر ،سہیل ،اقبال رشید ، اور دیگر درجنوں افراد نے نشاط چوک مینگورہ میں اپنے ہی خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا یا اور دھر نادیا اس موقع پر خاتون ایم پی اے کے خلاف کارکنوں شدید نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا خاتون ایم پی اے پر الزام ہے کہ وہ ملنے والی فنڈز کوپی ٹی ائی کے کارکنوں اور دیگر متعلقہ افراد کے برعکس دیگر سیاسی پارٹیوںکے کارکنوں کے زیعے خرچ کررہی ہے او ر اپنے پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز کررہی ہے ادھر وزیراعلی کمپلینٹ سیل کے ضلعی انچارج سہیل سلطان نے بھی الزام لگایا کہ مذکورہ خاتون ایم پی اے نہ صرف اپنے پارٹی کے کارکنوںکو مسلسل نظر انداز کررہی ہے بلکہ ایم پی اے کے خلاف پارٹی کارکنوں اور دیگر افراد کے طرف سے کرپشن کرنے کے باقاعدہ درخواستیںبھی موصول ہوئی ہے اور ان درخواستوںکو میں بہت جلد وزیراعلی کو بھجوادنگا اور اگروزیر اعلی نے اس پر ایکشن نہیںلیاتو میں خاتون ایم پی اے کے خلاف موصولہ درخواستوںکو احتساب کمیشن او رنیب کو بھی بھجواونگا واضح رہے کہ احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے مقامی پی ا ے فضل حکیم نے احتجاجی کیمپ میںاُن سے مذاکرات کئے تاہم وہ احتجاج کرنے والے پارٹی کو منانے میں ناکام ہوئے کارکنوں کا احتجاج تادم تحریر جاری ہے۔