عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل …. 2.60 روپے مہنگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں2 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے، مٹی کا تیل4 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل میں ساڑھے4 روپے اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت اب ہر 15دن کے بعد قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

ذاتی محافظ کے ہاتھوں شامی صدر کی ہلاکت

دمشق (خصوصی رپورٹ) شام کے صدر بشارالاسد کو فالج کے حملے اور ذاتی محافظ کے حملے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک کسی حکومتی یا باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنان، شام، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر شام کے صدر بشارالاسد پر فالج کے حملے اور محافظ کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبریں زیر گردش ہیں۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد فالج کے حملے یا اپنے ایک محافظ کی گولی کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہیں تاہم کسی بھی باوثوق ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔گزشتہ ہفتے لبنان کے بیشتر اخبارات نے بھی بشارالاسد کے دماغ پر فالج کے حملے کی خبر دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بشارالاسد اس وقت دمشق کے الشامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک اخبار کے مطابق بشارالاسد پر فالج کے حملے کے سبب ان کی ایک آنکھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔فرانس کے ہفت روزہ جریدے لے پوائنٹ نے بھی دعوی کیا ہے کہ بشاالاسد کو گزشتہ روز ان کے ایرانی محافظ مہدی الیعقوبی نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد دماغ میں رسولی کا شکار ہیں اور اس کے اثرات اب شدت کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔شام کے ایوان صدر کے سوشل میڈیا پیج پر چلنے والے اکانٹ پر ان قسم کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جبکہ لبنانی جنرل سکیورٹی کے سابق سربراہ میجر جنرل جمیل السید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کے دماغی سکتے سے متاثر ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

علی حیدرکا جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت

لاہور(شوبز ڈیسک) حویلیاں میں پی آئی کے اے ٹی آر طیارے کے اندو ہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کی یاد میں گلوکارعلی حیدر نے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں علی حیدر نے ان کی مشہور زمانہ نعت” میرا دل بدل دے “پڑھ کر ان چاہنے والوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کردی، ویڈیو کو فیس بک پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔علی حیدرنے ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید جمشید کے بارے میں سوچ کر یقین ہی نہیں آتا کہ ایسا ہوگیا۔، جنید جمشید کو سوچ کر یہ پیسہ عزت شہرت دولت اسٹیٹس سب جھوٹ لگنے لگتا ہے کہ یہ سب بیکار کی چیزیں ہیں۔

نر ما کا بالی وڈ میں کام کرنے سے انکار

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ نر مانے کہا ہے کہمجھے ہندی سینما انڈسٹری سے متعدد آفرز آچکی ہیں تاہم مجھےبالی وڈ فلموں میں کو ئی دلچسپی نہیں۔ بالی وڈ سے متعدد پیشکش موصول ہوئیں تاہم میں نے وہ مسترد کردیں کیونکہ میںسوشل میڈیا سٹار بننے پر مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا سٹار ہوں اور مجھے یہی پسند ہے‘ مستقبل میں شوبز میں آنے والے نئے افراد کیلئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتی ہیں کیونکہ ایسے افراد کو رکاوٹوں اور مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔

المناک خبر …. مسجد پر حملہ …. 5 نمازی شہید

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی میں 3افراد کی مسجد میں فائرنگ‘ 5افراد شہید ہو گئے۔ واقعہ نماز کے وقت پیش آیا۔ حملے کے وقت مسجد میں \40نمازی موجود تھے۔ مسجد پر حملے کے مبینہ 2حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
نمازیوں پر فائرنگ

اپنا دیس ہی اچھا ،سوناکشی نے کیا ہالی وڈ جانے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ’ وہ بولی وڈ میں کام کرکے بیحد خوش ہیں اور انہیں ہالی وڈ جانے کی کوئی تمنا نہیں’۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق میں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراو¿ں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون نے حا ل ہی میں ہالی وڈ میں اپنے زیر تکمیل پرو جیکٹس مکمل کروائے ہیں۔ان دونوں کے ہالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں ان کے کام سے خوش ہوں ،انہوں نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بولی وڈ میں جیسا بھی کام کرتی ہوں اس سے مطمئن ہوں،ہالی وڈ جانے کے بارے میں نہیں سوچتی،مجھے سمجھ نہیں آتا آپ لوگ کیوں مجھے وہاں بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے جو بھی ہالی وڈ جاتا ہے یہ سن کر وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔

مایا علی پردہ سکرین پر دھوم مچانے کےلئے تیار

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ مایا علی کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے اور اب بہت جلد وہ بڑی سکرین پر بھی نظر آئیں گی۔گزشتہ روز علی ظفر نے ٹوئٹر پر اس بات کا علان کیا کہ ان کی آنے والی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ میں مرکزی کردار مایا علی کریں گے۔دوسری جانب مایا علی نے بھی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یہ جملہ تحریر نظر آیا، ‘مہربانی کرکے ٹریننگ بند کردیں۔ویڈیو کے ساتھ مایا نے اس بات کا اعلان کیا،میں نے اپنے پسندیدہ اداکار علی ظفر کے مدمقابل اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے۔، جس کی ہدایات احسن رحیم دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی ظفر نے بھی ٹوئٹر پر اپنی فلم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا ‘ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے۔”طیفا اِن ٹربل“علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے، جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ‘ علی ظفر اور شہزاد رائے پرفارم کریں گے

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب9 فروری کو دبئی میں ہوگی جس میں علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے مشہور زمانہ گلوکار شیگی بھی پرفارم کریں گے۔ پاکستان س±پر لیگ ٹو کی افتتاحی تقریب پہلے سے بھی زیادہ دلکش اور رنگا رنگ ہوگی جس میں بڑے بڑے فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے اور سب کی توجہ کا مرکز جمیکا کے گلوکار شیگی ہوں گے۔ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے خوفزدہ ہونے کی بجائے انکا مقابلہ کر نا ہوگا ‘اگر پاکستان مےں بھی مےعارکو تر جےح دی جائے تو ہم بھی اپنی انڈسڑی کو مضبوط بنا سکتے ہےں‘ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں اور اگر ہم اسی طر ح مےعار کے مطابق کام کرتے رہےں تو اس بات مےں کوئی شک نہےں کہ ہم فلم انڈسڑی مےںبھارت کا نہ صرف مقابلہ کر سکتے ہےں بلکہ ان سے مقابلے مےں بہت زےادہ بہتر بھی ہوسکتے ہےں ۔

ایون مورگن دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے کپتان برقرار

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی زیر قیادت آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 22 فروری کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی، ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ ¾ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔