سیدنورکی ”چین آئے نہ“کی شوٹنگ کراچی میں شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹرسیدنورکی فلم”چین آئے نہ“کی شوٹنگ کراچی میں شروع ہوگئی ہے جس میں ان دنوں شہروزسبزواری، اور عادل مرادسمیت دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ سیدنورکی اس نئی فلم میں ندیم بیگ اور مصفطےٰ قریشی کے علاوہ بھارتی اداکاردھرمیندربھی کام کررہے ہیں جبکہ صبیحہ خانم اور سنتوش کمارکی نواسی سحرش خان کو بھی اہم کردارمیں کاسٹ کیا گیا ہے۔

پاکستانی وویمن ٹیم پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،قومی ٹیم آئندہ ماہ ایشین رگبی وویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرئے گی ۔تفصیلات کے مطابق رگبی کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کی خواتین پلیئرز کمر کسنے کو تیار ہیں، پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ،ٹیم آئندہ ماہ ایشین رگبی وویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرئے گی ،دو روزہ ایونٹ 17فروری سے لاوس میں شروع ہو گا ،ٹورنامنٹ میں بھارت، تھائی لینڈ، لاوس، چین ، ہانگ کانگ ، قازقستان سمیت دیگر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عاطف اسلم کا گانا ”پہلی دفعہ“ ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک) جہاں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکار بالی وڈ سے دور ہوچکے ہیں، وہیں اب بھی کچھ ایسے ستارے موجود ہیں جو ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، جس کی ایک مثال عاطف اسلم اور بالی وڈ اداکارہ یلیانا دی کروز کی ہے۔عاطف اسلم نے بہت عرصے بعد اپنا ایک گانا ریلیز کیا، اس کا نام”پہلی دفعہ“ رکھا گیا، جس کا میوزک نہایت خوبصورت جبکہ ویڈیو بھی نہایت شاندار بنائی گئی۔اس گانے میں یلیانا دی کروز خوبصورت نظر آرہی ہیں، جبکہ عاطف اسلم کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی نہایت دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کئی بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ گانے فلما چکے ہیں، اس کی حالیہ مثال اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کا گانا ”آرہا ہوں زندگی“ تھا، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

شوبز میں آنے کیلئے کیا کچھ سہنا پڑا ….

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہاہے کہ شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی ، شارٹ کٹ کی بجائے محنت اورلگن سے اپنا نام اورمقام پیدا کیا جس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں آنااور پھر نام پیدا کرنا بڑا کٹھن سفر تھا لیکن نیک نیتی سے مسلسل محنت جاری رکھی جس کا پھل بھی ملا ۔ انہوںنے کہاکہ جب میں شوبزکی دنیا میں آئی تو والدہ نے چمٹے سے مارتے ہوئے کہا کہ تم بازآﺅ گی یا نہیں لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ سب بہتر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ایک اصول طے کر لیا تھاکہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت اور لگن سے نام پیدا کرنا ہے اور جب تک کام کیا اس پر کاربند رہی اور آج میں سب کے سامنے ہوں ۔

گلوکارہ عابدہ پرین سب سے مہنگی صوفی گلوکارہ

عابدہ ریاض (نیلو) کا ذکر آیا تو اچانک ہمارے ذہن میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین بھی آگئیں۔ عابدہ پروین کا تعلق سندھ فیملی سے ہے۔ انہوں نے ماسٹر غلام حیدر سے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور 70ءکی دہائی میں گانا شروع کیا۔ تب سے انٹرنیشنل شو بھی کئے۔ کوک سٹوڈیو میں بھی پرفارمنس دی۔ بھارت میں منعقد ہونے والے میوزیکل مقابلہ میں جج کے طور پر بھی بیٹھیں تاہم عابدہ پروین کو زیادہ شہرت ”بابا بلھے شاہ ؒ“کے کلام سے ملی۔ شروع شروع میں جب عابدہ نے اس فیلڈ میں قدم رکھا تو ریڈیو پر 1977ءمیں سرکاری گلوکارہ کے طور پر متعارف کروایا۔ عابدہ پروین نے 1975ءمیں غلام حسن شیخ سے شادی کی جوریڈیو کے سینئر پروڈیوسر تھے جو 1980ءمیں ریٹائرڈ ہوگئے تاہم 2000ءمیں انٹرنیشنل فلائٹ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا جس سے عابدہ پروین کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ عابدہ پروین نے بیرونی ممالک کے دورے بھی کئے جہاںان کو سننے والے لاکھوں پرستار موجود ہیں تاہم عابدہ پروین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہ بہت مہنگی گلوکارہ ہیں۔ کراچی میں ایک کالج انتظامیہ نے جہاںخود عابدہ پروین کا بیٹا بھی پڑھتا تھا وہاں کے طلباءنے عابدہ پروین کو سننے کی فرمائش کی مگر جب عابدہ پروین سے رابطہ ہوا تو انہوں نے تین گھنٹے کی پرفارمنس کے 25 لاکھ مانگ لئے اور کالج انتظامیہ کو اپنی پیشکش واپس لینا پڑی۔

”کیسی خوشی لے کے آیاچاند“میںنیلم منیراور اقراظفرکی شاندار پرفارمنس

لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈائریکٹر سیدفیصل بخاری کے سوپ”کیسی خوشی لے کے آیاچاند“جس میں ان دنوں اہم فنکار حصہ لے رہے ہیں۔سیریل کی کاسٹ میں جہاں دیگر بہت سے فنکاروں کی پرفارمنس پسندکی جارہی ہے وہیں نیلم منیراور اقراظفرکی پرفارمنس نے بھی ناظرین کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے کیونکہ دونوں نے اپنے کرداربہت خوبصورتی سے نبھائے ہی خاص طور پر اقراظفرجن کا شمار ابھی قدرے نئے فنکاروں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ نئے فنکار ٹیلنٹ سے مالا مال ہیں۔ اس ڈرامے میں نیلم منیر نے اقراظفرکی بھابی کا کردارکیا ہے جنہیں فیملی کی طرف سے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ پروڈیوسرشہزادچوہدری کے اس سوپ میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں احسن خان ،فضاعلی،بابرعلی ،سلیم شیخ،شبیرجان ،صباحت بخاری، سہیل اصغر،علی انجم،عظیم سجاداوردیگر فنکا شامل ہیں۔

ہنسانے والا خود اندر سے دکھی ہوتا ہے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ مرحوم اداکار لہری کا میں ہی واحد شاگرد ہوں اور یہ نام بھی انہوں نے مجھے دیا تھا ۔ چینل فائیو کے پروگرام ٹی ایٹ فائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہنسانے والے کے پیچھے بہت دکھ ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ دوسروں کے چہروں پر خوشی بکھیرتا ہے اور اپنے دکھ ہی نہیں دوسروں کے دکھ بھی اپنی جھولی میں سمیٹ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس آج کل سٹیج پر بد تہذیبی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیڈی کا باقاعدہ آغاز فلم سے کیا ٹیلی ویژن پر 1990ءمیں پی ٹی وی سے آغاز کیا۔ میں زیادہ تر ون مین شو ہی کرتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ خواجہ سرا ںبھی فنکار ہوتے ہیں۔صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ نے بتایا میں صوفی ازم کی طرف اس لیے آئی ہوں کیونکہ میری فیملی کا رحجان بھی اس طرف تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں تک اچھی اور حق کی بات پہنچانی ہو تو صوفیانہ کلام اس کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ میں نعتیں بھی پڑھتی ہوں میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے بہترین کمپوزرز کے ساتھ کام کیا جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔پروگرام کے دوران انہوں نے کلام” جے میں ویکھاں عملا ں ولے تے کج نئیں میرے پلے“ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں آٹھ 9گھنٹے پرفارم کیا ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان کو سوتے ،اٹھتے اور بیٹھتے سنا۔ ان کی آواز میں جادو تھا ان کے فن نے سب کو متاثر کیا ۔ میں نے کلام کا آغاز پی ٹی وی کے میوزیکل پروگرام” آنگن تارے“ سے کیا۔

بلاول پیپلز پارٹی کی چیئرمین، زرداری پارلیمنٹیرینز کے صدر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے،بلاول بھٹو چیئرمین جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کا نتخاب مکمل کرلیا گیا ہے،بلاول بھٹو چیئرمین جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر منتخب کیا گیا ہے،فرحت اللہ بابر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل ہونگے،مولابخش چانڈیو کوسیکرٹری اطلاعات، سلیم مانڈوی والا کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔اسی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے،نیئربخاری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹر ی جنرل ،حیدرزمان قریشی فنانس سیکرٹری،چودھری منظور احمد سیکرٹری اطلاعات منتخب کیے گئے ہیں،تمام عہدیداروں کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا۔واضح رہے اس اجلاس میں سابق وزراءاعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے حصے میں تاحال کوئی عہدہ نہیں آیا ہے۔

آسٹریلین پچز فلیٹ تھیں ، سیریز میں غلطیاں ہوئیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے اوپنر بیٹسمین باز احمد شہزاد نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی پھر امید باندھ لی ،اوپننگ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں ، بہت سی باتوں کا جواب دینے کا سوچا لیکن کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ، ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ، آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ،اسلام آباد کا ماحول اور پلیئرز دونوں بہت اچھے ہیں ۔ اتوار کو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں پی سی بی ویجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں راولپنڈی کیخلاف اسلام آباد کی نمائندگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ریجن کی جانب سے پہلی مرتبہ نمائندگی کر رہے ہیں ، یہاں کی کنڈیشن اور کھلاڑیوں دونوں بہت اچھے ہیں ، میں مکمل فٹ ہوں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہاں ہوں جبکہ اب کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ احمد شہزاد نے کہاکہ ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ٹرینر کی خدمات لی۔ ، اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہوں ، ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ،مصباح الحق نے کیرئیر میں بہت راہنمائی اور اعتماد دیا ، میں نے ایمانداری کیساتھ پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ، سب تو پتہ ہے کہ غلطیاں کہاں ہوئی ، ہمیں اپنے آپ کو انفرادی طور پر دیکھنا ہوگا ۔احمد شہزاد ایک سال سے قومی اسکواڈ سے آوٹ ہے ۔احمد شہزاد 11ٹیسٹ ، 75ون ڈے اور44ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ(بی این پی)آل راونڈر کورے اینڈرسن کے دھواں دار 94 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں27 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0 سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی20 میں کیویز نے بنگلہ دیش کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کورے اینڈرسن نے بنگلہ دیشی بالروں کی خوب درگت بنائی اور صرف 41 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار اداکیا۔ اینڈرسن نے کپتان کین ولیمسن کا بھرپور ساتھ دیتے اور دونوں کے درمیان 124 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ولیمسن نے 60 رنز بنائے۔194 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنر امراء القیس نے 28 گیندوں پر42 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بائیں ہاتھ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور لیگ سپنر سودھی نے بالترتیب 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔اینڈرسن کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔