الزام غلط, باعزت بری, مقتدر حلقوں میں کھلبلی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے لگائے گئے الزامات غلط ہیں پانامہ کیس سے باعزت بری ہوجائیں گے۔ لندن میں ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کی ہسپتال میں عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ پانامہ کیس جھوٹا ہے اس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کیخلاف اہم تحقیقات

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عدنان ظفر کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ ان پر تقررو تبادلوں میں اہلکاروں اور افسروں سے رشوت لینے‘ کرپشن میں ان کی حمایت کرنے‘ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والے پراجیکٹس Hiv Aids اور ہیپاٹائٹس میں بے قاعدگیوں کا الزام ہے۔ ان کے خلاف درخواست دہندہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عدنان ظفر نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ہیڈکلرک کی مدد کی۔ وہ 6,0233,092 روپے کے فراڈ میں ملوث تھا۔ اس سے دو لاکھ روپے رشوت لے کر اسے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیڈکلرک مقرر کردیا۔ ایک ہیڈکلرک کو 5 لاکھ روپے رشوت لے کر بجٹ اینڈ اکاﺅنٹس آفیسر حافظ آباد تعینات کردیا۔ ڈاکٹر عدنان ظفر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر ظفر عباس گریڈ 18 میں جونیئر آفیسر کی مدد کی اور انہیں جھنگ میں ای ڈی او ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر نے 4 ملین روپے کی گھٹیا ادویات خریدیں‘ ان کے خلاف اس ضمن میں ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔ نیشن رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان ظفر نے ایک ملین روپے رشوت وصول کی اور ڈاکٹر ظفرعباس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اور اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی۔ درخواست گزار کا یہ بھی الزام ہے کہ جب ڈاکٹر احمد سیدین خالد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل تھے‘ ان کی گریڈ 18 میں بلاجواز ترقی کردی اور انہیں شیخوپورہ میں پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی لگا دیا۔ متعلقہ حکام نے رابطہ پر ڈاکٹر عدنان ظفر کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ نہ تو پیش ہوئے ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پیش کیا ہے۔

ہم جلد آرہے ہیں….داعش کی تحریر سے ہلچل مچ گئی

شملہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر کی دیوارپر داعش کی طرف سے ’ہم جلد آرہے ہیں‘ کی سرخ تحریر نے ہلچل مچادی اور ہندوکمیونٹی سمیت علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق داعش میں شمولیت کے خواہشمند شخص کی گرفتاری کے بعد ضلع سولان کے علاقے دھرم پورمیں مناسادیوی مندرکی دیواراورداخلی دروازے پرعربی اور انگریزی میں ’آئی ایس آئی ایس جلد آرہی ہے‘ کی تحریرنے ریاست کو ہلاکر رکھ دیا جس کی نشاندہی کے بعد معاملے سے پنچائیت کے سربراہ نے پولیس کو اطلاع دیدی۔دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ترین کام کرنا پڑے گا اور دنیا بھر کی مفت سیر کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ بھی ملے گی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اردویاعربی میں لکھی تحریرکی وضاحت کیلئے مقامی لوگوں کی مدد لی اور عربی زبان میں لکھاتھاکہ ’ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘۔آخری اطلاعات کے مطابق یہ تحریر لکھنے والے کسی شخص کا سراغ نہیں لگایا جاسکا اور تحقیقات جاری ہیں جبکہ کچھ اطلاعات ہیں کہ ایسی ہی تحریر مندر کے قریب واقع ایک گھر پر بھی لکھی گئی۔رپورٹس کے مطابق اس علاقے سے پہلے کبھی ایسی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں اور امن وامان تھا۔

آپ تو مر گئی ہیں….

بھکر(خصوصی رپورٹ) نادرا نے دو مختلف خواتین کو ایک خاندان نمبر والے شناختی کارڈ جاری کر دیئے، ایک طبعی موت مر گئی ،دوسری زندہ خاتون کو نادرا نے مردہ قرار دے دیا، پانچ سالوں سے دھکے کھانے والی خاتون ملک بھر کے دفتروں میں خود کو زندہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے غلام شبیرنام کے شہریوںکی بیویوں کے نام بھی اتفاق سے ایک ہی جیسے تھے ،جن میں سے ایک خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیرقوم جکھڑ 10نومبر 2012ءکو طبعی طور فوت ہو گئی جس کا اندراج فوتیدگی یونین کونسل کہاوڑ کلاں میں اس کے بیٹے جہانگیر احمدنے درج کرواتے ہوئے باضابطہ کمپیوٹرائزڈڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری حاصل کیا،جبکہ متوفیہ کی ہم نام دوسری خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیرقوم ارائیں نے قومی شناختی کارڈ کی مدت میعاد ختم ہونے پر نئے شناختی کارڈ کیلئے نادرا سنٹر دریا خان سے رجوع کیا، نادرا دفتر نے معمول کی کاروائی کے بعد خنائی مائی کو ٹوکن نمبر 108301043761/52 جاری کیا،مگر بعد ازاں مقررہ وقت پر کارڈ جاری کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا گیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق آپ وفات پا چکی ہیں خنائی مائی گزشتہ پانچ سال سے نادراکی نااہلی سے کھوجانے والی اپنی قومی شناخت کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے ۔

میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز میں کیا ہو رہا ہے ؟؟؟؟ سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں معروف تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کر نے والے پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد نے دوران تفتیش اہم انکشاف کئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے انکشافات پر مبنی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک سیاسی شخصیت اور ایس ایس پی رینک کے ایک افسر ملزمان کے سفارشی بن گئے ہیں۔ پو لیس رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز میں یہ دھندہ بڑے زور وشور سے جاری ہے، کیفے ٹیریاز میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے جہاں کام کرنے والے ملازمین کا کوئی ڈیٹا بھی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑے اور مہنگے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بھی منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ نشہ کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ شہر میں تین نجی تعلیمی اداروں میں اسے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کی کینٹین کا عملہ اور سکیورٹی گارڈز ہیلپروں کی مدد سے پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروخت کرتے ہیں جبکہ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور سکولوں کے اندر چرس اور افیون کے علاوہ نشہ آور چیونگم کا استعمال بھی عام ہے ۔ فلیتو نام کی یہ چیونگم تھائی لینڈ اور یورپ سے منگوائی جاتی ہے۔ یہ چیونگم 500 سے لے کر 1200 روپے میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ اسے چبانے والے طلبہ گھنٹوں اس کے نشے میں رہتے ہیں۔جبکہ نشہ آور انجیکشن جس کی قیمت 2ہزار سے لے کر 5 تک ہے۔ جبکہ ہیروئین کی پڑیا کی قیمت بھی 5ہزار روپے سے20ہزار روپے تک ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کئی تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کا عملہ شراب بھی فروخت کرتا ہے اور باقاعدہ کمروں تک سپلائی کی جاتی ہے، نیز بعض جگہ کف سیرپ کی بوتلوں میں بھی شراب مہیا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی تعلیمی اداروں کی کینٹینز پر چرس بھرے سگریٹس اور دیگر نشہ آور اشیاءبھی دستیاب ہیں، بعض طلبہ تو نشے کا انجیکشن بھی لگا رہے ہیں۔ ڈیفنس بی کے علاقہ میں معروف تعلیمی ادارے میں یہ صورتحال ہے کہ وہاں شام ہوتے ہی کچھ لوگ گاڑیوں میں آتے ہیں اور اندر جا کر نشہ آور چیزیں مہیا کرتے ہیں۔ اسی طرح رائے ونڈ کے ایک معروف تعلیمی ادارے کے طلبہ اور طالبات ویک اینڈ پر نائٹ پارٹیوں میں جاتے ہیں جہاں شراب اور دیگر منشیات کا استعمال عام ہے۔ دوسری جانب میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز میں بھی منشیات سپلائی ہو رہی ہے جبکہ اکثر پرائیوٹ ہاسٹلز میں یہ دھندا بڑے زور وشور سے چل رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کو بھیجی گئی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کیفے ٹیریاز پر کام کرنے والوں کے حوالے سے کوئی ڈیٹا مرتب نہیں کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کے باوجود ان کینٹینز پر باآسانی سگریٹ بھی دستیاب ہیں۔پو لیس نے دو روز قبل کریک ڈاﺅن کے دوران 5پولیس اہلکار سمیت 8افراد کو حراست میں لیا تھا۔

نکاح پر نکاح….دولہا کو 25سال،دولہن،گواہان اور نکاح خواں کو 7،7سال قید

لیہ (اے پی پی )ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے نکاح پر نکاح کرنے کے مقدمہ میں دولہا کو25سال،دولہن،گواہان اور نکاح خواں کو 7,7سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج لیہ مہر محمد اسلم گدرانہ سیال نے عبدالرشید کی مدعیت میں کیے گئے مقدمہ جس میں مدعی نے ساجدہ بی بی اور فیاض احمد کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج مہر محمد اسلم گدرانہ نے نکاح پر نکاح کا الزام ثابت ہونے پر دولہا فیاض احمد کو25سال،دولہن ساجدہ بی بی، 2گواہوں اور نکاح خواں کو سات سات سال قید کا فیصلہ سنادیا۔

چینی ایٹمی آبدوز آگئی….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)چین کی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات ہے جس کا مقصد بحرہند میں بھارتی بحریہ کے وار شپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالادستی قائم رکھنا ہے۔یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے کیا ہے جس نے چینی آبدوز کی سیٹلائٹ کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر کو نہ صرف دکھایا ہے بلکہ ان تصاویر کی روشنی میں تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحریہ کا کہناہے کہ ” ٹاپ 093شانگ“ سب میرین چین کی جدید ترین اور انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز کے ری ایکٹرز کی ری فلنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اور طویل عرصہ تک اس میں توانائی کا ذخیرہ موجود ہے۔اس سب میرین کی بعض اوقات نشاندہی کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔ یو تارپیڈو اورکروز میزائل نظام سے لیس ہے۔

پانامہ کیس, نیسکول دستاویزات پر جعلی دستخط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں انھوں نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کردیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت کی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ جائیداد کی بینیفیشل مالک نہیں، صرف کمپنیوں کی ٹرسٹی اور سگنیٹری ہیں اور ٹرسٹی ہونے کا مقصد موجودہ ٹرسٹی کی موت کی صورت میں ٹرسٹ کو چلانا ہے۔اسحاق ڈار اور مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کے روبرو مریم نواز کی آمدنی، جائیداد اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کروائیں جس کے مطابق 2013 میں ان کی آمدنی 2 لاکھ 26 ہزار 40 روپے تھی جو 2014 میں 12 لاکھ 59 ہزار 132 روپے ہوگئی۔جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2015 میں ان کی آمدن 9 لاکھ 73 ہزار 243 روپے جب کہ 2016 میں ان کی آمدن 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے رہی۔نیسکول سے متعلق دستاویزات پر مریم نواز نے مو¿قف اختیار کیا کہ دستاویزات پر موجود دستخط جعلی ہیں۔ان کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق شمیم ایگری فارمزالمعروف رائیونڈ اسٹیٹ میں 5 گھرہیں،جن میں سے ایک گھرمیں دادی شمیم اختررہائش پذیر ہیں، ایک گھر میں ان کے والد اور والدہ رہتے ہیں، تیسرا گھر مرحوم چچا عباس شریف کے اہل خانہ کے پاس ہے، چوتھے گھر میں شہباز شریف کی فیملی جبکہ پانچویں گھر میں وہ خود رہتی ہیں۔جواب کے مطابق رائیونڈ اسٹیٹ میں ان جائیدادوں میں سے بیشتر زمینیں ان کی دادی شمیم اختر کے نام ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شریف فیملی کے مالیاتی مشیر ہارون پاشا کا انٹرویو بطور ثبوت عدالت میں جمع کرایا گیا جو انہوں نے 6 دسمبر 2016 کو نجی ٹی وی کو دیا تھا۔عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرویو کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔جسٹس آصف سیعد کھوسہ کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کے وکیل منروا فنانشل سروسز لمیٹڈ سے اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو عدالت کو یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کے دعوے درست ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ نیسکول لمیٹڈ، نیلسن انٹرپرائسز اور لندن کے چار فلیٹس کے مالک حسین نواز نہیں بلکہ مریم نواز ہیں۔

اسلامی فوجی اتحاد کے سپہ سالار مقرر,سرکاری تصدیق

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی،ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنہیں آج دہشت گرد کہا جا رہا ہے 80کی دہائی میں ان کی وائٹ ہاﺅس تک رسائی تھی اب جس کا ہم پر الزام لگ رہا ہے اس وقت یہ نیک کام تھا جو ہم نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت اس نیک کام کی وضاحت مختلف تھی جنہیں آج دہشت گرد کہا جا رہا ہے اس وقت ان کی وائٹ ہاﺅس تک رسائی تھی آج دہشت گردی ایک بزنس بن گیا ہے انہیں کہیں سے تو فنڈ آرہے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے انہیں فنڈنگ تو ہو رہی ہے وزیر دفاع نے کہا کہ اب بھی انکا مکمل خاتمہ نہیں ہوا تاہم ضرب عضب جاری ہے جہاں تک بھارت کا تعلق ہے وہ تو ہم پر الزام لگاتا رہتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں مذید کامیابیوں کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں دہشتگردی کا ورثہ ہمیں ماضی سے ملا ہے اس کو صاف کرتے کرتے کچھ وقت لگے گا دہشت گردی ہماری اندرونی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے اگر پنجاب حکومت ضروری سمجھتی ہے تو پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن ضرور ہونا چاہیے پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں جو الزام لگا رہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے ان کے الزامات سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہو گا الزام لگاتے ہیں مگر ثبوت پیش نہیں کرتے اور کہتے ہیں الزام لگانا ہمارا کام ہے ثبوت دینا نہیں میں 2012سے عمران خان سے پوچھ رہا ہوں سات ملین چندہ اکٹھا کر کے باہر لے گئے واپس کیوں نہیں لا رہے مگر وہ اسکا جواب ہی نہیں دے رہے اسکے علاوہ جہاں جہاں بھی ضرورت ہے رینجرز آپریشن ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں الائنس میں شامل ممالک کی تعداد 39ہو گئی جو ایک اچھی بات ہے پوری اسلامی امہ کو اس میں شامل ہونا چاہیے پوری امہ کو برما ، فلسطین اور کشمیر تک کے مسائل پر متحد ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ 2018میں پاناما کا مسئلہ نہیں ہو گا اس کا عوام کی زندگیوں سے کوئی تعلق نہیں اس وقت بجلی سڑکیں اور دیگر عوامی مسائل مسئلہ ہوں گے۔

دوسورج اور 2چاند گرہن

لاہور (این این آئی) رواں سال2017ءمیں 2سورج گرہن اور 2چاند گرہن ہوں گے۔ ماہرین فلکیات کےمطابق پہلا چاند گرہن 11فروری جبکہ دوسرا 17اگست کو ہوگا۔ پہلا سورج گرہن26 فروری جبکہ دوسرا سورج گرہن21 اگست کو لگے گا جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔