فلم ”ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر‘ ‘کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن ہارر فلم سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ سیریز کی آخری فلم ’ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ہدایتکار پال اینڈریوسن کی یہ فلم ’ریزیڈنٹ ایول‘ سیریز سلسلے کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر خطرناک وائرس کا شکار ہونیوالے افراد کے گِرد گھوم رہی ہے، جو انفیکشن سے محفوظ افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تل جاتے ہیں، جبکہ راستے کی رکاوٹ بننے والے افراد کو جان سے مار دیتے ہیں۔جیریمی بولٹ، رابرٹ کلزر اور پال اینڈرسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہورِ زمانہ اداکارہ مِلا جو ووِچ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اور ولیئم لیوی شامل ہیں۔

سوناکشی سنہا نے ہم سفر کا انتخاب کر لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے سے منگنی کا فیصلہ کرلیا جس کی باقاعدہ رسم آئندہ برس فروری میں ادا کی جائے گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی نئے سال کی آمد کے موقع پر منگنی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کی دونوں کی جانب سے تردید کی گئی ہے لیکن اب بالی ووڈ کی ایک اور حسینہ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ طویل معاشقے کورشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں منگنی کرلیں گے جب کہ منگنی کی تقریب فروری میں ادا کیا جائے گی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا تاہم اداکارہ نے تاحال ان خبروں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے منگنی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اور بنٹی سجدے کو 2012 میں مختلف مقامات اور تقریبات میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کی جب کہ بنٹی سجدے پہلے ہی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔

پلی بارگین قانون ، سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب

اسلا م آ با د (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب کے رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق قانون پر حکومت کا موقف طلب کر لیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ احتساب بیوروقانون کا غلط استعمال کر رہاہے۔ عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کی سامنے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو کے قانون کے تحت رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو قانون پر وفاق کا موقف ایک ہفتے میں دائر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کی سامنے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ ایک نائب قاصد کو اڑھائی سو روپے رشوت لینے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے، اڑھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے، نیب اخبار میں کرپشن کرلو اور کرپشن کرالو کا اشتہار کیوں نہیں شائع کراتا؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ قانون نیب نے نہیں بنایا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ قانون نیب نے نہیں بنایا لیکن غلط استعمال ضرور کر رہاہے، نیب کسی بڑے آدمی کو کیوں نہیں پکڑتا ؟پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ماتحت عدالتوں کی طرف سے ہدایات ملتی ہیں کہ رضاکارانہ رقوم کی واپسی کر لیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ آپ ایسے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کیوں نہیں کرتے ؟ جسٹس شےخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈھائی سو روپے کی کرپشن کرنے والا نائب قاصد جیل میں ہوتا ہے جبکہ اڑھائی ارب کی کرپشن کرنے والا وی آر کر لیتا ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا نیب ایف آئی اے اور انٹی کرپشن کے اختیارات ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ اپنا کام کریں ۔ لیکن حکومت رضا کارانہ واپسی کے حوالے سے اپنا م¶قف دے، نیب نے رضا کارانہ رقم کی واپسی قانون کا غلط استعما ل کیا ہے۔ رضا کارانہ رقم واپسی یہ ہے کہ کرپشن کرنے والا بندہ خود آئے اور کہے کہ میں نے یہ کرپشن کی ہے یہ لے لیں۔ اگر رضا کارانہ رقم واپسی سے متعلق عدالت غلط حکم دے تو اس کو چیلنج کیا جائے ، پراسکیوٹر نیب نے عدالت سے کہا کہ نیب جب بڑے کو پکڑا تو میڈےا نے چالیس ارب کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا، چالیس ارب روپے صوبہ بلوچستان کا بجٹ نہیں ہے جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ میڈیا ٹرائل ہوا ہے تو میڈیا کی عدالت سے باہر جاکر کریں عدالت میڈےا آفس یا پریس کلب نہیں ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ قانون کی دھجیاں تو نیب اٹھا رہا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بجلی نا دہندگان کو بھی خط لکھے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی رضا کارانہ رقم واپسی کے قانون کا جائزہ لے ری ہے۔ جس پر جسٹس امیر مسلم نے کہا کہ جس رفتار سے کام چل رہا ہے اس پر لگتا ہے سال لگ جائے گا۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے نیب کو بجلی کی واجبات نادہندگان سے وصولی کے لئے خط لکھا جس پر نیپ نے عمل کیا ۔ جس جٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومت نے خط کس قانون کے تحت لکھا کیا نیب ریکوری افسر ہے وی آر کرنے والا اعتراف جرم کرتا ہے اعتراف جرم کرنے والا سرکاری عہدے پر بحال کیسے رہ سکتا ہے۔ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

سلمان خان باپ بنیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کوان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”دنگل“ میں جوان بیٹی کا باپ دیکھنے کے بعد اب سلمان خان بھی نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار ادا کرتے ہوئے د کھائی دیں گے۔فلم رقص کے موضوع پر مبنی ہو گی جس میں سلمان اپنی بیٹی کو ڈانس چیلنج کے لیے تیار کریں گے،بتایاگیاہے کہ سلمان خان اس کردار کو نبھانے کے لیے اپنا 18 کلو وزن بھی کم کریں گے، فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔

ماہرہ کی بالی وڈ پر تنقید کی ویڈیو ایک بار پھرسوشل میڈیا پر آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بھارت سے متعلق دیئے گئے پرانے بیان کی ویڈیو ایک بارسامنے آ گئی ہے جس میں اداکارہ نے بالی ووڈ پر خوب تنقید کی ہے جبکہ اب اداکارہ خود بالی ووڈ میں شارخ خان کے ساتھ فلم کر چکی ہیں جو کہ جلد ہی ریلز ہونے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں اڑی حملے کے بعد انتہا پسند ہندوں نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا تھا جبکہ فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کو ریلیز کرنے کیخلاف بھی احتجاج اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور پاکستانی فنکاروں کو ملک سے نکل جانے سے متعلق بھی دھمکیاں دی گئیں ۔یہ ویڈیو 2011 میں ہونے والے ٹی وی شو کی ہے جس میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے بالکل بھی متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔

ویڈ فان نیکرک زندگی کے نئے ٹریک پر دوڑنے کیلئے تیار

کیپ ٹاو¿ن (یو این پی) چار سو میٹرز مقابلے میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ جنوبی افریقی ایتھلیٹ ویڈ فان نیکرک نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ چیسنی کیمبل کو گھر بسانے کا پیغام دیا جس پر انہیں مثبت ردعمل ملا۔ انہوں نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو خوبرو حسینہ کے ساتھ منسوب ہونے کے بعد انگوٹھی دکھا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اکٹھے لندن میں سیرسپاٹے کے علاوہ اپنے پسندیدہ فٹ بال کلب لیور پول کا فٹ بال میچ بھی براہ راست دیکھا تھا۔

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹائٹل پر ایچ بی ایل کا قبضہ

اسلام آباد (اے پی پی) حبیب بنک نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، احمد شہزاد نے 68 اور امام الحق نے 56 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب ملک کی 93 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں حبیب بنک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ آصف ذاکر 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ عثمان خان اور زوہیب خان نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں حبیب بنک نے ہدف 47.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، امام الحق اور کپتان احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، احمد شہزاد 68 اور امام الحق 56 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

سرنگالکمل نے 2017ءکی پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے کااعزازنام کرلیا

کیپ ٹاو¿ن ( نیو ز ا یجنسیا ں) سری لنکن باﺅلر سورنگا لکمل نے 2017 میں پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے کا اعزاز پالیا۔سورنگا لکمل نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان اوپنر اسٹیفن کک کو پہلے اوور میں ٹھکانے لگاکر انجام دیا۔، نیولینڈز گراو¿نڈ پر میچ کی چوتھی گیند کک کے بیٹ کو چھوتی ہوئی عقب میں وکٹ کیپر دنیش چندیمل کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگئی، اسٹیفن کک نے پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 59 اور117رنز بنائے تھے لیکن اس بار وہ کھاتہ نہیں کھول پائے، جنوبی افریقی اوپنر ڈین ایلجر نے نئے سال کا پہلا ٹیسٹ رن بنایا۔

”لالہ“ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں کرداراداکرنے کےلئے بیتاب

کراچی(نیوزایجنسیاں) آل راو¿نڈر شاہد آفریدی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے بے چین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ غیرملکی کرکٹرز کو پاکستان آنے پر آمادہ کروں، ملک میں اب حالات خاصے بہتر ہیں، اب ٹیموں کو ٹور کرنا چاہیے۔، انھوں نے مزید کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی بڑی خدمات ہیں، انھیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ناقص کارکردگی کے سبب دونوں سینئر کرکٹرز پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباو¿ بڑھ گیا ہے۔

بی سی سی آئی صدر عہدے سے فارغ….

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کر کٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر کو لودھا پینل کے احکامات نہ ماننے پر عہدہ سے برطرف کردیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی) کے صدر انو راگ ٹھاکر اور بی سی سی آئی سیکریٹری اجے شرکے کو ان کے عہدے سے ہٹادیا انہیں لودھا پینل کی سفارشات کی عدم تعمیل کے باعث ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر گزشتہ سال جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن کیا گیا تھا جس نے انڈین بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی شخص کو کرکٹ بورڈ میں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے کی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی تھیں۔لودھا کمیٹی کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں کئی تجاویز پیش کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے قبول جبکہ بی سی سی آئی نے اسے ماننے سے انکار کردیا تھا۔ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکر حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر براجمان ہوئے تھے۔