Monthly Archives: January 2017
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صرف خوابوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی کو اختیارات سے تجاوزات کا اختیار نہیں دے سکتی

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری …. جدید ٹیکنالوجی بارے اہم اقدام
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے اہم مقامات پر فری انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی تاہم ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈان لوڈنگ پر پابندی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہر کے اڑھائی سو مقامات پر وائی فائی راٹرز لگا دیئے ہیں ۔ یونیورسٹیز، میٹرو بس سٹیشن، ریلوے سٹیشن اور ہوائی اڈے سمیت شہر کے اہم مقامات پر اب شہری فری وائی فائی سروس کا استعمال کر رہے ہیں ۔ خصوصی طور پر جامعات میں اس سہولت کی پذیرائی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے جہاں اس سے رابطے میں آسانی ہو گی وہیں تعلیم میں بھی مدد ملے گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کو دوسرے شہروں میں دیا جائے۔ اس سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈان لوڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔

لیگی رہنماﺅں نے عمران خان کو کامیابی کے گر بتا دیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کی خدمت اورفلاح کی سیاست کرتے ہیں ،عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مقابلے کیلئے وزیراعظم جیسا اخلاق پیدا کرنا اور وضع دار بننا پڑےگا،پاکستان سے محبت اور عوام کی خدمت کرنا پڑےگی،عمران خان تعلیم ،صحت اورکھیل کے شعبوں میں مدد کیلئے شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اورہیلتھ کیئرپروگرام پر مریم نواز سے مدد لیں، دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنےوالاشخص ناکام ہو گا، وزیراعظم نے عمران خان کو کے پی کے میں حکومت کرنے کا موقع دیا لیکن انہوں نے وہ بھی ضائع کر دیا۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں، محمد نواز شریف قوم کی خدمت اورفلاح کی سیاست کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خان صاحب صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے مقابلے کیلئے ان جیسا اخلاق پیدا کرنا اور وضع دار بننا پڑےگا،پاکستان سے محبت اور عوام کی خدمت کرنا پڑےگی،عوام کے ووٹ اور دعائیں لینی پڑیں گی، ان کی طرح تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونا پڑیگا،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی مقابلے اور جدوجہد کانام ہے مگر جھوٹ کے مقابلے کا نہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج کے پی کے میں سپورٹس ، صحت اور تعلیم پر بھی جھوٹ بولا ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب نے صحیح کہا کہ پرویز خٹک اور شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال میں شہباز شریف نے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائے ہیں، پنجاب میں ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد ہیںجبکہ عمران خان آج یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراو¿نڈبنانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں پورا تعلیمی نصاب آن لائن کر دیا ہے،55ہزار سکولوں میں نظام تعلیم اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان تعلیم ،صحت اورکھیل کے شعبوں میں مدد کیلئے شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اورہیلتھ کیئرپروگرام پر مریم نواز سے مدد لیں، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کسی بھی ہسپتال میں نیا کمرہ،کسی سکول میں کلاس روم اور کسی شہر میں نیا کھیل کا میدان ہی دکھا دیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان آ پ کو کرکٹر پاکستان نے بنایا انگلستان نے نہیں، انہوں نے کہا کہ خان صاحب اپنے آپ میں وطن اور وطن کے لوگوں سے محبت کا جذبہ پیدا کریں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والاشخص ناکام ہو گا، انہوں نے کہا وزیراعظم نے عمران خان کو کے پی کے میں حکومت کرنے کا موقع دیا لیکن انہوں نے وہ بھی ضائع کر دیا۔

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا اہم اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاںثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جلد اور فوری انصاف فراہم کریں۔ ہر سائل کا حق ہے کہ اسے انصاف ملے ، بنیادی حقوق پر عملدرآمد کرانا بھی عدلیہ کا فرض ہے۔ آئین نے عدلیہ کو اختیار دیا ہے کہ انتظامیہ کو اختیارات کے تجاوز سے روکے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںسارک ممالک کی لاءکانفرنس کی 25ویںسالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاںثاقب نثارنے کہاہے کہ سارک ممالک کوایک جیسے مسائل کاسامنا ہے جنوبی ایشیاءکے ممالک کامستقبل انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے ہم ہمسائے ممالک کے ساتھ پرامن طورپررہناچاہتے ہیں سارک ممالک کی تاریخ ہزاروںسال پرانی اورشاندار ہے، سارک ممالک کوکئی ایک جیسے مسائل کاسامنہ ہے خطے میںغربت سے جنم لینے والے مسائل نے بری طرح جکڑاہواہے جنوبی ایشیاءکے ممالک کامستقبل انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے ہمیںانصاف کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیئے عدلیہ کوآئین نے حق دیاہے کہ وہ انتظامیہ کواختیارات کے ناجائزاستعمال سے روکے انصاف ہرسائل کابنیادی حق ہے ،عدلیہ کوبغیرکسی دباﺅکے تحت فیصلے کرنے چاہیئے فیصلہ ایساہوناچاہیئے کہ کسی بھی فریق کی جانب جھکاﺅنظرنہ آئے انہوںنے کہا کہ بنیادی حقوق پرعمل درآمدکروانابھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ مقدمات کاغیرضروری التواروکنے کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہیئے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے معصوم طیبہ پر تشدد کا نوٹس لیا ہے جس پر ہونے والی ناانصافی کو میڈیا نے نمایاں کیا تھا۔ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جلد اور فوری انصاف فراہم کریں اور مقدمات کے غیر ضروری التوائ سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہو گیا ہے اور انصاف کا ہونا نظر بھی آنا چاہئیے۔فیصلے ایسے ہونے چاہئیں کہ کسی فریق کی جانب سے جھکاﺅ نظر نہ آئے، چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیانے معاشرے میںہونے والی نہ انصافیوںکے بہتراندازمیںنمایا ں کیا ہے جس کی وجہ سے عدالت نے کئی مقدمات میںازخودنوٹس لیاچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ اوردیگرواقعات سے ظاہرہوتاہے کہ عدالتوںپردباﺅڈالنے کی کوشش کی گئی ہے انہوںنے کہا کہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ مرحوم نے کسی دباﺅمیںآئے بغیرعدلیہ کی تاریخ میںکئی اہم فیصلے کئے تھے ۔انہوںنے تقریب میںمدعوکرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے سارک ممالک سے شرکت کرنے والے ججوںوکلاءاوردیگرکوخش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایاتھاکہ ہم پرامن لوگ ہیںاسی لیے ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن رہناچاہتے ہیںتقریب سے سارک ممالک سے آئے ہوئے دیگرمہمانوںنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کاانعقادجسٹس نسیم حسن شاہ مرحوم کی یاد میںلیکچرسے ہوا۔اس موقع پرسارک لاءکے صدرمحمودمانڈی والے نے سارک لاءکی کامیابیوںکواجاگرکرتے ہوئے بتایاکہ کس طرح 25سالوںسے خطے کی وکلاءبرادری سارک لاءکے تحت ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔سارک لاءکے صدرنے مزیدکہا کہ سارک کے ناقدین عام طورپرسارک کانفرنس کوغیرموثربات چیت کامرکزقراردیتے ہیںاورعام طورپرتعطل کیلئے پاکستان اوربھارت کے تنازع کوذمہ دارٹھہراتے ہیں۔سارک لوگوںکے درمیان باہمی تعاون کے حوالے نہایت کامیاب تنظیم ہے اورسارک لاءکانفرنس اس بات کی عکاسی ہے جہاںججز،وکلاء،قانونی ماہرین تعلیم اورقانون کے طلباءایک ہی پلیٹ پراپنی قابلیت اورتجربات شیئرکرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں،تقریب میںجسٹس آصف سعیدخان کھوسہ اورچیف جسٹس آف سری لنکا،کے سری پوون نے بھی خطاب کیاجبکہ کلیدی مقرربھارتی سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ کے کے وینوگوپال نے غربت انسانی حقوق کی ایک سنگین خلاف خلاف ورزی ،کے موضوع پردستاویزپیش کیں۔

دنیا کی تیسری جنگ…. خوفناک انکشاف
ماسکو (ویب ڈیسک)سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری جنگ کے دہانے پرکھڑی ہے۔ امریکی اور روسی صدر پنپنے والی عالمی جنگ کو روکیں۔صدر سابق سوویت یونین کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دنیا کو جنگ کے خوف سے نکالنا اہم ہے۔ فوجی اخراجات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جبکہ خطرناک ہتھیاروں کی خریداری آسان ہوگئی ہے اور آج ایک آبدوز کے حملے میں آدھا براعظم تباہ کیا جاسکتا ہے۔گوربا چوف کے مطابق یورپ میں مزید فوج، ٹینک اور جدید ہتھیار آرہے ہیں۔ نیٹو اور روس کی فوجیں اتنے قریب ہیں جیسے پوائنٹ بلینک سے شوٹ کرنے کا ارادہ ہو، عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے خواہش مند تیار بیٹھے ہیں اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔میخائل گورباچوف نے خبردار کیا کہ عالمی طاقتوں کے تعلقات بد سے بدتر ہورہیہیں اور ایٹمی حملے کاخطرہ حقیقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو روکا جائے، جبکہ اس معاملے پرٹرمپ اورپوٹن کو پہلا قدم اٹھاناچاہیے۔

وزیراعظم کا دبنگ فیصلہ …. اچانک دورہ منسوخ کر کے سرپرائز انٹری
اسلام آباد ،لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے سکیورٹی خدشات کے باعث سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ منسوخ کردیا ،پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت برتنے پر تین اہلکاروں کوحوالات بند کردیا گیا اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاﺅن کی سروس ضبط کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے تھے جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم پولیس سینٹرل آفس کے دورے کے دوران پولیس اہلکاروں کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کریں گے لیکن ان کے نہ آنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عین موقع پر دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔وزیر اعظم کی لاہور آمد کے سلسلے میں کی گئی سکیورٹی ریہرسل کے دوران ایس پی سول لائن علی رضا نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹان ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پاکستان ،چین اورروس کے اتحاد میں ایک اور بڑے ملک کی دھماکے دار انٹری …. بھارت منہ تکتہ رہ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایران نے روس ،چین اور پاکستان کے اتحاد میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ایشیا میں نئے پاکستان ،چین اور روس کے نئے اتحاد سے بے حد تبدیلیا پیدا ہو رہی ہیں ،گزشتہ ماہ پاکستان ،چین اور روس کے درمیان غیر متوقع طور پر افغانستان کے معاملے پر سہ ملکی مذاکرات نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔اب ایران نے بھی اس اتحاد میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے اور ایران چاہتا ہے کہ وہ افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان ،روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔ایران نے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نئی حکومت آنے کے بعد خطے میں نئے اتحاد سامنے آئیں گے سی پیک میں بے پناہ مواقع موجود ہیں پاکستان اور ایران اس سے معاشی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یاددیو سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اور ایران کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطے موجود ہیںپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں ملکوں کی ترجیحات میں شامل ہے افغانستان کا مسئلہ وہاں کے لوگ باہمی بات چیت کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمینٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین علاو الدین بروجردی نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے علاﺅ الدین بروجردی نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ امور کے حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے اپنے دورے کے دوران میں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئر پرسن نزہت صادق سے ملاقاتیں کیں ہیں ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اورایران کے تاریخی اور گہرے روابط ہیں دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا میرے دورے کا مقصد ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان اور پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ ایران کے تناظر میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔