شاہین کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج در پیش

سڈنی (آئی این پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل)منگل سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ گرین کیپس کو سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے،جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ شاہینوں اور کینگروز کے درمیان سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں میدان سجے گا۔ پاکستان کی قیادت مصباح الحق اور آسٹریلیا کی سٹیو سمتھ کریں گے۔ زخم خوردہ شاہین کلین سویپ کی خفت سے بچنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ کینگروز نے میلبورن میں ڈرامائی انداز میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کی۔ گرین کیپس بائیس برس سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکے ، پاکستان نے انیس سو پچانوے میں وسیم اکرم کی قیادت میں آسٹریلیا کو سڈنی میں چوہتر رنز سے ہرایا تھا۔ اس سے قبلبرسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے 39 رنز سے، جب کہ میلبورن میں اننگز اور 18 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گئی، جب کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں نئے بولرز کو آزمانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے, ملک و قوم کیلئے بڑا تحفہ

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کی ہے۔انہوں نے روضہ رسول پرحاضری دی۔ریٹائرمنٹ کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے مسجد نبوی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نماز ادا کی، سابق آرمی چیف نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔راحیل شریف کو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی۔

تماشا لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں ترقی و خوشحالی کے اسی سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے جس کی بنیاد 2016ءمیں رکھی گئی ہے اور 2017ءمیں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی سیاست ہو گی۔ 2017ء وعدوں اور منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ وزےراعظم محمد نواز شرےف کی قےادت مےںمسلم لےگ(ن) کی حکومت کے دور میں گزشتہ برس مختلف شعبوں مےں جوتےزرفتار ترقی ہوئی ہے، اس کی ماضی مےں کوئی مثال نہےں ملتی۔ توانائی سمےت دےگر ترقےاتی منصوبے انتہائی تےزرفتاری اوراعلی معےار سے پاےہ تکمےل تک پہنچ رہے ہےں۔ وہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت بھی متعدد منصوبے تےزی سے مکمل کئے جارہے ہےں ۔ ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے کول پاور پراجےکٹ پر دن رات کام ہورہا ہے اور ےہ منصوبہ رواں برس کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 2017 میںاحتجاج ےا انتشار نہےں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سےاست ہوگی اورجولوگ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی روک کر تماشا لگانا چاہتے ہےں، وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام و نامرادرہےں گے۔ پاکستان کے باشعورعوام نے 2014 اور 2016 میں احتجاجی سےاست سے لاتعلق رہ کرمٹھی بھر سےاسی عناصر کو آئےنہ دکھا دےا ہے اورالزام تراشی ،جھوٹ اوراحتجاجی سےاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حےثےت نہےںاورپاکستان مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ اقدارکی سےاست کی ہے ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سب کو ملکرچلنا ہے اور قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے اور2017ءمنصوبوں کی تکمےل کا سال ہوگا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ترک قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر دلی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام غم کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیںاور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ترکی اور پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے اور بلا شبہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جس سے مشترکہ کوششوں سے نمٹنا ہو گا اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے مل کر مربوط انداز میں اقدامات کرنا ہوں گے ۔

سابق آرمی چیف اور نواز شریف بارے اہم سیاست دان کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لےگ (ق) کے سربراہ سےنےٹر چوہدری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشر ےف مےں پہلے کون سے لڑائی رہی جو اب مفاہمت کی ضرورت ہے ؟آصف زرداری اور مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کا کوئی نتےجہ نہےں نکلا کےونکہ پانی مےں مدھانی سے ”مکھن “نہےں نکل سکتا ‘گر ےنڈ الائنس تب بنے گا جب تمام اپوزےشن کی نےت صاف ہوگی ‘عدلےہ کو سےاست مےں نہ ہی گھسٹےا جائے انکے اپنے ضمےرکے مطابق فےصلے کر نے دےئے جائےں ہم نے جوڈےشل مارشل لاءکی سازش بارے کہےں سے نہےں سنا سازش تو وہ ہوتی ہے جوکامےاب ہوجائے ‘ملک مےں عام انتخابات کب ہوں گے اس کا فےصلہ تو الےکشن کمےشن نے کر نا ہے ‘آئندہ انتخابات مےں سب جماعتوں کو ہم سے ہی اتحاد کر نا پڑ ےگا ‘پارٹی کی تنظےم سازی روالپنڈی سے شروع کی جا رہی ہے ۔ وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر سابق ڈپٹی وزےر اعظم چوہدری پر وےز الٰہی اور دےگر کے ہمراہ پر ےس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے مسلم لےگ (ق) کے سربراہ سےنےٹر چوہدری شجاعت حسےن نے کہا کہ سوال تو ےہ ہے کہ ملک مےں گر ےنڈ الائنس بن گا ےا نہےں ؟مےں سمجھتاہوں کہ گر ےڈ الائنس تب ہی بنے گا جب تمام اپوزےشن جماعتےں اپنی ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو تر جےح دےں گی اور انکی نےت صاف ہوگی اور اس مےں کوئی شک نہےں اگر اےسا ہوجائے تو ون پوائنٹ اےجنڈے پر اپوزےشن جماعتوں کا گر ےنڈ الائنس بن سکتا ہے جہاں تک مستقبل مےں عمران خان اور آصف زداری کے اےک ساتھ بےٹھنے کا تعلق ہے تو اس حوالے سے کےا ہوتا ہے ےہ آنےوالا وقت ہی بتائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جاوےد ہاشمی ”باتےں “کر رہے مگر ملک مےں جوڈےشل مارشل لاءکے حوالے سے ہمےں نہےں لگتا کوئی سازش ہو ئی ہے وےسے بھی ہمےں عدلےہ کو سےاست سے الگ رکھنا چاہےے وہ جو مر ضی اپنے ضمےراور آئےن کے مطابق فےصلے کر ےں انکو انکا کام کر نا دےا جائے ۔ اےک سوال کے جواب مےں چوہدری شجاعت حسےن نے کہا کہ(ن) لیگ کی بری کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کو ہمارے کام اور ہم یاد آرہے ہیں‘ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر کے بیٹھا دیا جبکہ پنجاب میںدوبارہ انگریزوں کا نظام بحال کر دیا تاہم کمشنری نظام سے بلدیاتی اداروں کے نمائندے رل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لےک کا کےس اب سپر ےم کورٹ مےں وہاں اس کی سماعت ہو رہی ہے اور نےا بےنچ بھی بن چکا ہے ہمےں اسکے فےصلے کا احترام کر نا چاہےے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ نوازشر ےف کےساتھ کےا ہوتا ہے ۔ چوہدری شجاعت حسےن نے کہا کہ پاکستان مےں عام انتخابات مےں الےکشن کمےشن نے کروانے ہوتے ہےں اب الےکشن کمےشن کو ہی پتہ ہوگا وہ کب الےکشن کرواتا ہے مےں اس بارے مےں فی الحال کچھ نہےں کہہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کا کوئی نتےجہ نہےں نکلا کےونکہ پانی مےں مدھانی سے ”مکھن “نہےں نکل سکتا سابق ڈپٹی وزےر اعظم چوہدری پر وےز الٰہی نے کہا کہ وزےر اعلی شہباز شر ےف نے تو کبھی کسی چپڑاسی کو اختےار ات نہےں دےئے وہ بلدےاتی نمائندوں کو کےا اختےارات دےں گے جس طر ح (ن) لےگ کے صوبائی وزراءبے اختےار ہے اسی طرح اب (ن) لےگ کے بلدےاتی نمائندے بھی اختےار ہوں گے مگر جب خود بلدےاتی نمائندے اس بات کو تسلےم کر ےں گے انکے پاس اختےار ات نہےں تو پھر ہم بھی انکے اختےارات کےلئے آواز بلند کر ےں گے لےکن اگر وہ خاموش ہےں تو ہم کےا کر سکتے ہےں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ کی پنجاب حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے اور لاہور مےٹر و ٹرےن کا منصوبہ اصل مےں ”ڈالرز بناﺅ ٹرےن منصوبہ “ہے (ن) لےگ جس طرح مےٹرو کےلئے کام کر رہی ہے قوم کو بھی پتہ ہے وہ ملک اور قوم نہےں بلکہ ”ڈالرز “کےلئے سب کچھ کر رہی ہے ۔ اےک سوال کے جواب مےں چوہدری پروےز الٰہی نے کہا کہ2013کا الےکشن جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جنرل اشفاق پرو ےز کےانی کا الےکشن تھا جس مےں نوازشر ےف نے صرف ”کھےر “کھائی ہے اور زےاہ کھےر کھا لےنے کی وجہ سے نوازشر ےف کو اب وہ کھےر ہضم نہےں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ2018کے عام انتخابات مےں (ق) لےگ کا ووٹ بنک پےپلزپارٹی اور (ن) لےگ سے زےادہ تھا مگر2013کے انتخابات مےں سازش کے تحت ہمارے اراکےن اسمبلی کو (ن) لےگ مےں شامل کرواےا گےا ہے جنرل کیانی نے نوازشریف کو خوش کرنے کیلئے ہمارے بندے ادھر سے ادھر بھیجے لےکن آئندہ عا م انتخابات کے موقعہ پر موٹروے کی سپےڈ سے زےادہ (ن) لےگ مےں جانےوالے ہمارے اراکےن اسمبلی واپس آئےں گے اور آئندہ عا م انتخابات مےں مخالفےن کو سر پر ائز دےں گے اور عوام بھی ہمارے لوگوں کو ہی ووٹ دےکر کامےاب کروائےں گے کےونکہ (ن) لےگ نے قوم سے عام انتخابات مےں جو بھی وعدے کےے انکو پورا نہےں کےا اور (ن) لےگ کے تمام کردار اور لوگ بے نقاب ہو چکے ہےں ۔ اےک سوال کے جواب مےں چوہدری پروےز الٰہی نے کہا کہ پانامہ لےک کا معاملہ اب عدالتوں مےں ہے ہمےں اس لےے اس معاملے کو اللہ اور عدالتوں پر چھوڑ دےنا چاہےے وہ جو اس کا فےصلہ کر ےں گے مگر اس بات مےں کوئی شک نہےں کہ (ن) لےگ کی کر پشن اور لوٹ مار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ لاہور مےں مےٹرو بنا رہی ہے مگر صوبے مےں کسان بد حالی کا شکار ہے اور انکے کسان پےکج سمےت کسانوں کی ترقی کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹے نکلےں ہےں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں اور مختلف رہنماں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ’ق لیگ پاکستان کی ایک اہم جماعت ہے ‘ ‘نوازشریف کی کشتی کے نیچے سے پانی ختم ہو جائے گاتو پھر وہ چلے گی کےسے ؟

سینکڑوں اموات کا ذمہ دار….اپنے ہی ملک کے دشمن وزیراعظم پرسوشل میڈیا میں تنقید

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب پرسوشل میڈیا میں تنقید شروع ہوگئی ،سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے مودی کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز قوم سے خطاب پرسوشل میڈیا میں تنقید اور سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے مودی کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں لوگوں کے ضبط کا شکریہ ادا کیا۔اور ‘ریٹرن گفٹ’ کے طور پر انھوں نے کئی بڑے اعلان کیے جن میں حاملہ خواتین کو سرکاری امداد، غریبوں کے لیے مکان کی تعمیر، کسانوں کو قرض میں چھوٹ اور کم شرح سود پر قرض، معمر افراد کے لیے سکیمیں وغیرہ شامل ہیں۔گذشتہ نومبر کی آٹھ تاریخ کو بڑے کرنسی نوٹ پر پابندی کے اعلان کے بعد مسٹر مودی کا یہ قوم سے پہلا خطاب تھا جو کہ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع رہا اور اس حوالے سے دو ہیش ٹیگ قابل ذکر رہے ایک ‘مودی سپیچ’ اور دوسرا ‘مترو’ یعنی دوستو۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 500 اور 1000 کے نوٹ سے متوازی معیشت زیادہ چل رہی تھی اور ان کے فیصلے سے اس پر ضرب پڑی ہے۔انھوں نے کہا ملک میں صرف 24 لاکھ لوگ ہی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے پورے خطاب میں اعدادوشمار کے نام پر یہی ایک بات کہی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے ایمانوں کے خلاف قانون سخت رویہ اپنائے گا جبکہ حکومت ایمانداروں کو تحفظ فراہم کرے گی۔انھوں نے دعوی کیا کہ نوٹوں پر پابندی کے نتیجے میں دہشت گردی اور جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے کو کافی نقصان ہوا ہے۔ان کے مطابق ملکی معیشت سے باہر جو دولت تھی وہ اب بینکوں کے ذریعے معیشت کا حصہ ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ بے ایمانی کے عادی لوگوں کو بھی اس تکنیک کے سبب مرکزی دھارے میں آنا پڑے گا اور جنھوں نے اس دوران بے ایمانی کی ہے ان بخشا نہیں جائے گا۔بہر حال سماجی رابطے کی سائٹس پر مسٹر مودی کے خطاب کو زیادہ تر یا تو تنقید کا سامنا ہے یا پھر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے اپنے ایک ٹویٹ میں نریندر مودی کو قطار میں مرنے والے 112 افراد کی ‘موت کا ذمہ دار’ قرار دیا ہے۔انھوں ٹویٹ کیا کہ ‘مودی بابو، آپ مکمل طور پر خود پسند ہیں۔ آپ 112 افراد کی موت کے ذمہ دار ہیں۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا کی رکن منیشا کیاندے نے کہا کہ انھیں امید تھی کہ وزیر اعظم ان لوگوں کے بارے میں ضرور کچھ کہیں گے جنھوں نے قطاروں میں جان گنوائی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ‘ان کے خطاب میں نیا کچھ نہیں تھا۔رمیش شریوتس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘مودی نے ایک بھی بار ‘مترو’ نہیں کہا۔ مودی نے ملک کو انفرینڈ کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے پہلے روزاہم معاہدوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی/اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے پہلے روز ہر سال کی طرح جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، 1988 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالکبھارت اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوہری تنصیبات کی تفصیل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے حوالے کی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔بھارتی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔