بھارت میں اسامہ بن لادن چھا گئے…. مودی سرکار کی نیندیں حرام

نئی دلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلاو¿ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جبکہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ررعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مصباح کی رخصتی کا پروانہ منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک ) مصباح الحق کی رخصتی کا پروانہ لکھ دیا گیا ہے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی ان کو مستقبل کے پلان میں شامل نہیں سمجھتا اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا ہے، یہ فیصلہ سینئر بیٹسمین پرہی چھوڑ دیا گیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرنا پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کوئی فیصلہ کرلیا تو ان کا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے استعمال کیا جائے گا، اظہر علی کو جانشین کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے،سینئر بیٹسمین ابھی تک 9977رنز بنا چکے اور سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں مزید 33رنز درکار ہیں۔واضح رہے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تذبذب کا شکار سینئر بیٹسمین نے پی ایس ایل کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیمانہ قراردیتے ہوئے ایونٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عامر خان اور دپیکا بارے اہم انکشاف …. فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں عامر خان ¾ خواتین اداکاروں میں دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ”دنگل“ کے حوالے سے کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی ہالی ووڈ فلم”ٹرپل ایکس“کے حوالے سے میڈیا میں نظر آ رہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان دونوں بالی ووڈ اداکاروں نے ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹائم سیلیبیکس کی رینکنگ کے مطابق مرد اداکاروں کی بات کی جائے تو شاہ رخ دوسرے نمبر پر ¾ سلمان خان تیسرے نمبر پر اور رنویر سنگھ چوتھے نمبر پر رہے۔خواتین اداکاروں میں پریانکا چوپڑا دوسرے، سونم کپور تیسرے اور انوشکا شرما چوتھے نمبر آگئی ہیں۔

ٹرمپ اپنے ہی ملک کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ….حیران کن انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا میں سات مسلم ممالک کے شہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنماوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف محمودنے کہاکہ یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ اصل اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ورچوئل دیوار بنا ئی ہے ۔عادل نجم نے کہاکہ حکم نامہ دراصل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا دعوت نامہ ہے ، اس سے امریکی اہلکار مسلمانوں کو کھلم کھلا نشانہ بنائیں گے۔

ہر دس منٹ بعد ایک بچے کی موت …. اندرونی کہانی منظر عام پر

نیویارک (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ جنگ زدہ اور خوراک کے بحران کا شکار یمن رواں سال قحط کا شکار ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر سٹیفن او برین نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 20 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی اشد ضرورت ہے اور بچوں میں غذائی کمی کی شرح ایک سال میں 63 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر دس منٹ کے بعد پانچ سال سے کم عمر ایک بچہ ان وجوہات کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہا ہے جن سے بچاو¿ ممکن ہے۔شدید غربت، جنگ اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے بحری پابندیوں نے خوراک کی فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے۔یمن میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جن میں 22 لاکھ بچے شامل ہیں جبکہ 50 ہزار کے قریب بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔سٹیفن اوبرین نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ نو فلائی زون کو ختم کریں اور صنعا کا ہوائی اڈہ دوبارہ کھولیں تاکہ جان بچانے والی ادویات پہنچائی جاسکیں اور 20 ہزار یمنیوں کو بیرون ملک خصوصی طبی علاج معالجہ فراہم کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھاکہ اس ناکہ بندی سے عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کواڈینیٹر جیمی مک گولڈریک نے بتایا کہ لوگوں میں مایوسی ہے اور اندازا تین ماہ کے لیے گندم موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ جہاں کہیں بھی جائیں، آپ کو بڑی تعداد میں گلیوں میں لوگ بھیک مانگتے ملیں گے، آپ دیکھیں کہ لوگ زندہ رہنے کے لیے گندگی میں سے بھی چیزیں تلاش کررہے ہیں۔

خاتون کا دل دہلا دینے والا انتقام …. خوفناک سلوک

کویت سٹی (ویب ڈیسک ) کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف محمد العنزی کی جانب سے اعتراف جرم کی کہانی اس قدر لرزہ خیز تھی کہ سننے والوں کی سانسیں ہی رک جائیں۔کہانی کچھ اس طرح ہے کہ نصرہ کے شوہر نے اس کے سامنے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس نے اسی وقت اپنے شوہر اور سوکن سے انتقام لینے کی ٹھان لی تھی۔ 2009 میں نصرہ کے شوہر کی جانب سے اپنے دوسری شادی کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ انتقام کی آگ میں سلگتی نصرہ نے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ نصرہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے روز تقریب کے لیے نصب شامیانے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں شامیانے کے اندر موجود 56 خواتین اور بچے ہمیشہ کے لئے موت کی آغوش میں چلے گئے۔کویتی خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لرزہ خیز فعل کے پیچھے شوہر سے انتقام کا جذبہ تھا کیونکہ جب نندوں نے مجھے خاوند کے گھر سے باہر نکالا تو اس وقت میرا شوہر اپنی بہنوں کے سامنے بھیگی بلی بن گیا تھا۔ نصرہ نے مزید بتایا کہ مجھے گھر سے نکالنے کے بعد نندوں نے میرے شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر کے میری اور اکلوتے بچے کی زندگی تباہ کر دی تھی جس کا انتقام لینے کے لئے میری روح بے قرار تھی۔

پاکستان کی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پرسوالیہ نشان ؟

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھنے لگے، کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز میں صرف ایک میچ جیتنے والے گرین شرٹس اسے آٹھویں پوزیشن پر برقرار لیکن رواں سال 30 ستمبر تک بچائے رکھنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔89 پوائنٹس کے حامل گرین شرٹس بنگلہ دیش سے 2پوائنٹس پیچھے اور ویسٹ انڈیز سے2 پوائنٹس آگے ہے تاہم ٹیم کو اگلی ون ڈے سیریز میں پی ایس ایل کے بعدویسٹ انڈیز کا ان کے ہوم گراﺅنڈ پر سامنا کرنا ہے، ان 3میچز کے نتائج کے بعد اگلا چیلنج جون میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئن ٹرافی ہے جبکہ اس میگا ایونٹ میں دنیا کی سرفہرست ٹیمیں مقابل اور کنڈیشنز بھی ناسازگار ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ میں بھی پاکستان ٹیم میزبان کیخلاف سیریز کے 5 میں سے ایک میچ ہی جیت پائی تھی، ان حالات میں گرین شرٹس کی ورلڈکپ 2019پر براہ راست شرکت پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں

” مزید شرمناک ویڈیوز لیک ہو سکتی ہیں“ فریال مخدوم کی دھمکی

لندن (ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال سسرالی جھگڑوں سے تنگ آگئیں، شوہر کو الٹی میٹم دے دیا کہ گھر والوں اور مجھ میں سے کسی ایک کو چن لو۔ جبکہ ان کو یہ بھی خطرہ ہے کہ عامر خان کی مزید شرمناک ویڈیوز لیک ہو سکتی ہیں ۔ اس لیے وہ اپنے خاوند کیساتھ ہر وقت چپکی رہتی ہیں ۔ باکسر عامر خان فریال اور ان کے اہل خانہ کی مثلث ہر روز نئی سے نئی خبروں کا مرکز بن رہی ہے، کچھ روز پہلے عامر اور فریال ایک ساتھ سامنے آئے اور دونوں نے عامر کے بھائی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہ کی تو ایسا لگا جیسے فریال اور عامر میں اب سب اچھا ہو گیا ہے ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال نے اب عامر کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔ فریال نے عامر کو وارننگ دے دی کہ خاندان والوں اور فریال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو، اخبار کے مطابق فریال سسرالی رشتے داروں سے بالآخر مکمل بیزار ہو گئی ہیںاور انہوںنے عامر کی ہر حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

قطری واشنگ پاﺅڈر بھی آئیگا ….

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جہاں پے در پے قطری خط آرہے ہیں وہیں عنقریب قطری واشنگ پاوڈر بھی آرہا ہے۔ قطری شہزادے نواز شریف کیلئے ایمرجنسی سروس 1122کی مانند ہیں جب ضرورت پڑتی ہے خط آنے لگ جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح سے ملک میں شریف خاندان کی بد نامی اور وال چاکنگ کی جارہی ہے، نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ خود بخود مستعفی ہوجاتے لیکن وہ تاحال اسی بات پر بضد ہیں کہ جائےداد قطری کی ہے، انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، انہوں نے اپنے اقتدار کو بچایا عزت کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لال حویلی سے بے دخل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے مگر میری لاش ہی لال حویلی سے باہر آئے گی زندہ نہیں نکلوں گا۔ حویلی میر ی اپنی ذاتی جائیداد ہے اور اس میں 9لوگوں کا حصہ بھی ہے۔ باری تو حکمرانوں کی آئے گی باہر بھاگنے کی جس کی انہوں نے تیاری بھی کر رکھی ہے، لوگوں نے باہر ملکوں میں سارے کپڑے پہلے ہی پہنچائے ہوئے ہیں فٹنگ کروا کر اس لئے کہ جب ہم بھاگیں تو وہاں ہماری چیزیں موجود ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایوان کی ساری بیماری کی جڑ سپیکر ایاز صادق ہیں، شریف فیملی کی اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کی بیان کردہ ہے۔ 164 کے تحت بیان پر بہت سے لوگوں کو پھانسی ہو چکی ہے اسحاق ڈار کیسے بیان سے پھر سکتے ہیں۔ نیب نے ان کےخلاف اپیل کیوں نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری ہی انہیں بچانے آئے تھے۔ نواز شریف اور الثانی گروپ بزنس پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں تعینات پاکستان کا سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے۔ شریف فیملی نے اقتدار بچانے کےلئے عزت گنوا دی۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت 5مرلے کی لال حویلی سے خوفزدہ ہے۔ میں خودکش سیاستدان ہوں لال حویلی سے شیخ رشید کو زندہ نہیں نکالا جا سکتا اس کی لاش ہی نکلے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے جتنے خط قطریوں نے لکھے اتنے تو شہزادہ سلیم نے انارکلی کو بھی نہیں لکھے تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر میں پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے جو ایل این جی معاہدے اور جعلی دستاویزات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما سکینڈل کے بعد نواز شریف کو بچانے کیلئے قطریوں کے لمبے لمبے خط آ رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں ڈاکٹر،پروفیسر اور جادوگرتو موجود پر جیت ممکن نہیں …. سابق کرکٹرنے بڑے فیصلے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے ڈاکٹر، پروفیسر اور جادوگر سے ٹیم کی جانچھڑانے کا مشورہ دےدیا، آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کے ذمہ دار مکی آرتھر ہیں، ان کی جگہ کسی سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کو ذمہ داری سونپی جائے، وطن واپسی آنے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، چلے ہوئے کارتوسوں کے بجائے نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانا مناسب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ آسٹریلیا میں شکست سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، سلیکشن کمیٹی کے عہدیدار ڈومیسٹک میچز میں نوجوان کھلاڑیوں کوتلاش کریں، چلے ہوئے کارتوسوں سے جان چھڑائی جائے۔ انہوں نے پلیئرز کی عرفیت کے حوالے سے کہا کہ ٹیم میں ڈاکٹر، پروفیسر اور جادوگر تو موجود ہیں لیکن جیت میں کردار ادا کرنے والا کوئی نہیں ہے، یہ عجیب بات ہے کہ شکست پر کھلاڑی شرمندہ ہوتے نہ ہی اپنا احتساب کرتے ہیں جب کہ ماضی میں ناکامیوں کے بعد کوچز اور سینئر کھلاڑی غلطیوں سے آگاہ کرتے تھے اب ایسا نہیں ہوتا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی میں حکومت کے من پسند افراد کا قبضہ ہے جو اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں، اسی وجہ سے ملکی کرکٹ تباہ اوربورڈ آفیشلز مالدار ہو رہے ہیں،آسٹریلیا میں عبرتناک شکست پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کو نوٹس لینا چاہیے۔سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں موجود پلیئرز کھیلنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، عمر رسیدہ پلیئرز صرف یو اے ای میں رنز بنانے میں ماہر ہیں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں یہ بری طرح ناکام ہو جاتے ہیں، گزشتہ تین برسوں سے پی سی بی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر تیار نہیں کر سکی، قومی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ کے شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔